in

کیاخوبصورتی ہے،سجل کیلئےاحدکی تعریف

کیاخوبصورتی ہے،سجل کیلئےاحدکی تعریف

سوشل میڈیا پرکم کم دکھائی دینے والے احد رضا میر نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ یادگار بنانے پرمداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اہلیہ کی خوبصورتی کوبھی سراہا ہے۔

سجل کے ساتھ انسٹاگرام پردلکش تصویرشیئرکرنے والےاحد نے خصوصی نوٹ میں لکھا ” میں جانتا ہوں کہ تھوڑی تاخیرہوگئی ہے، لیکن آپ سب کا شکریہ، خصوصا ہمارے مداحوں کا جنہوں نے ہماری شادی کی پہلی سالگرہ کو بہت خاص بنادیا”۔

سجل نے احد کی سالگرہ پرمداحوں کی فرمائش پوری کردی

اس جوڑی کیلئے سوشل میڈیا پراپنے پیارکا اظہارکرنے والوں کیلئے احد نے مزید لکھا ” ہمیں واقعی ایسا محسوس ہوا جیسے آپ نے ہمارے ساتھ ہماری شادی کی سالگرہ منائی ”۔

احد نے ویڈنگ اینورسری پرمداحوں کی جانب سے ماحول بہتربنانے کیلئے کچھ اقدامات کواب تک کا سب سے بہترین تحفہ قراردیتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں اپنے مداحوں سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کے شکرگزار ہیں۔

پوسٹ کے اختتام پراحد نے سجل کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرنےکیلئے لکھا ” کیا خوبصورتی ہے ”۔

اداکارنے اپنے فالوورز سے یہ اندازہ لگانے کیلئے بھی کہا کہ کوئی بتا سکتا ہے میں نے اپنے ہاتھ میں کیا پکڑ رکھا ہے؟ تصویرمیں ان کا بایاں ہاتھ مکمل واضح نہیں لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ یہ لالی پاپ یا آئسکریم اسٹک ہے ۔

اس جوڑے کو حال ہی میں مشترکہ دوست عمیر قاضی کی شادی کی تقریبات میں دیکھا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی گانا”مُنی بدنام ہوئی”برطانوی اسکولوں کےنصاب میں شامل

بھارتی گانا”مُنی بدنام ہوئی”برطانوی اسکولوں کےنصاب میں شامل

مشہور گانا ’منی بدنام ہوئی‘ نصاب میں شامل

مشہور گانا ’منی بدنام ہوئی‘ نصاب میں شامل