in

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ارطغرل ڈرامے کی شوٹنگ کی جگہ پہنچ گئے؟ تفصیلات اور مزید تصاویر منظرعام پر

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ارطغرل ڈرامے کی شوٹنگ کی جگہ پہنچ گئے؟ تفصیلات اور مزید تصاویر منظرعام پر

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ارطغرل ڈرامے کی شوٹنگ کی جگہ پہنچ گئے؟ …

استنبول (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترکی  میں اسلامی تاریخ کی سلطنت عثمانیہ پر مبنی ترکی ڈرامہ ارطغرل غازی اور کرولوس عثمان کے سیٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر سپیکر کو کرولوس عثمان کے سیٹ پر قائی قبیلے کے تاریخی پس منظر سے تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔

سپیکر نے سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار بورک سے بھی ملاقات کی۔

اسد قیصر   کا کہنا تھا کہ اسلامی تاریخ کو اُجاگر کرنا ایک قابل تحسین قدم ہے، وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنی تاریخ سے بخوبی واقف ہوں۔ اسلامی تاریخ ہمیں سبق دیتی ہے کہ مشکل حالات میں یکجا ہوکر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکتا ہے اور ہر طرح کے مصیبتوں کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اسلامی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے میں کردار نبھانے والے اداکاروں کے کام کو سراہا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نہر سوئز میں پھنسا کارگو جہاز نکال لیا گیا

نہر سوئز میں پھنسا کارگو جہاز نکال لیا گیا

بھارتی گانا”مُنی بدنام ہوئی”برطانوی اسکولوں کےنصاب میں شامل

بھارتی گانا”مُنی بدنام ہوئی”برطانوی اسکولوں کےنصاب میں شامل