in

کپل شرما شو کی واپسی مداحوں کیلئے خوشخبری آگئی

کپل شرما شو کی واپسی مداحوں کیلئے خوشخبری آگئی

کپل شرما شو کی واپسی، مداحوں کیلئے خوشخبری آگئی

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بھارتی کامیڈی شو کپل شرما شروع مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کی تصدیق کرشنا ابھیشک نے بھی کردی ہے اور کہا کہ واپسی نئے اضافے اور سرپرائز کیساتھ ہوگی ، یادرہے کہ کپل شرما کے گھریلو معاملات کی وجہ سے شو آف ایئرکردیاگیاتھا۔ 

انڈین ایکسپریس کے مطابق کرشنا ابھیشک نے بتایا کہ حتمی تاریخ کا اعلان جلد کردیاجائے گا، اس وقت تک تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوپایاتاہم اس دفعہ بہت سی نئی چیزیں ہوں گی ، نیا سیٹ ہوگا اور جلد ہی اچھی خبر ملے گی ۔

یادرہے کہ پروگرام کے میزبان کپل شرما اور ان کی اہلیہ گینی کے ہاں اس سال کے اوائل میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ۔ کرشنا کاکہناتھاکہ پوری ٹیم اکٹھے بیٹھے جارہی ہے اور فیصلہ کریں گے کہ کیا کیا ہوسکتا ہے لیکن ہم ایک دفعہ پھر واپس آنے پر خوش ہیں۔

یادرہے کہ کپل شرما اور گینی کے ہاں پہلی بچی 2019ءمیں پیداہوئی تھی ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہراسگی کا الزام صبا قمر کے ہونیوالے شوہر کا ردعمل سامنے آگیا

ہراسگی کا الزام صبا قمر کے ہونیوالے شوہر کا ردعمل سامنے آگیا

عظیم خان پر سنگین الزامات صباقمر اپنے ہونے والے شوہر کے حق میں میدان میں آ گئیں پیغام جاری کر دیا 

عظیم خان پر سنگین الزامات صباقمر اپنے ہونے والے شوہر کے حق میں میدان میں آ گئیں پیغام جاری کر دیا