in

ہراسگی کا الزام صبا قمر کے ہونیوالے شوہر کا ردعمل سامنے آگیا

ہراسگی کا الزام صبا قمر کے ہونیوالے شوہر کا ردعمل سامنے آگیا

ہراسگی کا الزام، صبا قمر کے ہونیوالے شوہر کا ردعمل سامنے آگیا

کراچی (ویب ڈیسک)اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں تصدیق کی کہ وہ عظیم خان نامی بلاگر سے شادی کرنے والی ہیں جس کے بعد ان کے ہونیوالے دولہا پر ایک خاتون نے شرمناک الزامات عائد کردیئے ، اب خود پر لگے الزامات پر عظیم خان کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں عظیم خان نے خود پر تنقید کرنے والوں کو برساتی کیڑوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا  کہ قانون کی موجودگی کے باوجود بغیر کسی ثبوت کے سوشل میڈیا پر تماشا لگانے کی کیا ضرورت ہے؟عظیم خان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی ثبوت کے آپ دو ٹکے کی شہرت کے لیےکسی کی آنے والے کی زندگی برباد کرسکتے ہیں؟ جب کہ ہماری  نیت یہ ہے کہ ہم نکاح کرکے اپنی زندگی گزاریں، آپ کو یہ سب کرکے کیا فائدہ ہوگا؟

روزنامہ جنگ کے مطابق عظیم خان نے کہا کہ صبا کے گزرے ہوئے کل میں جو بھی تھا مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا، نہ ہی صبا کو اس بات سے فرق پڑتا ہے کہ میرے گزرے ہوئے کل میں کیا تھا، ہم ایک دوسرے کے آج اور مستقبل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الزامات لگانے والوں کے لیے یہ میرا آخری جواب ہے، اب  میرے خلاف رپورٹ کرواؤ اور وہ رپورٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرو، تب میں آپ کی بات کا جواب دوں گا، آج کے بعد میں آپ کے کسی بھی الزام کا جواب اس وقت تک نہیں دوں گا جب تک آپ باقاعدہ اور منظم طریقے سے مجھ سے بات نہیں کرتے۔

یادرہے کہ   ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق عظیم خان پر یہ الزامات ان کی سابق گرل فرینڈ اجالا علی خان نے صباءقمر کے نام لکھے گئے ایک طویل کھلے خط میں عائد کیے ہیں۔ 

 انٹرنیٹ پر پوسٹ کیے گئے اس خط میں اجالا علی خان، صباءقمر کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ”میں آپ کی اداکاری کی قائل ہوں اور طویل عرصے سے آپ کی مداح ہوں لیکن آپ جس آدمی کو ’قبول ہے‘ کہنے جا رہی ہیں وہ بہت خطرناک آدمی ہے۔ اس کی وجہ سے میری زندگی تباہ ہو چکی ہے۔ وہ کئی خواتین پر چھاپوں کا ذمہ دار ہے اور کئی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور ان کی تضحیک کیے جانے کا ذمہ دار ہے‘۔

 اس نے مزید لکھا کہ ”اس نے میرے ساتھ ہمارے تعلق کے دوران جو کیا سو کیا، اس نے میرا ایک ’کلوزڈ گروپ‘ سے خواتین کی جنسیت سے متعلق مواد بھی چوری کرکے آن لائن پوسٹ کر دیا تھا، جس کے بعد مجھے قتل اور جنسی زیادتی کی دھمکیاں ملتی رہیں۔ “

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مریم نواز کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل

مریم نواز کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل

کپل شرما شو کی واپسی مداحوں کیلئے خوشخبری آگئی

کپل شرما شو کی واپسی مداحوں کیلئے خوشخبری آگئی