in

ہراسگی کا الزام: صباقمر کےہونے والے شوہر نے خاموشی توڑدی

ہراسگی کا الزام: صباقمر کےہونے والے شوہر نے خاموشی توڑدی

گزشتہ کئی روز سے اداکارہ صبا قمر ہمسفر کے انتخاب اور شادی سے متعلق خبروں کے باعث سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ صبا قمر نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ وہ عظیم خان نامی بلاگر سے شادی کرنے والی ہیں جس پر ایک مداح نے کھلا خط لکھ کر انہیں عظیم خان سے شادی کرنے سے خبردار کردیا ہے۔

اجالا لینڈ نامی صارف نے سوشل میڈیا پر تفصیلی خط میں عظیم خان پر ہراسگی کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

اجالا نے صبا قمر کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی پسند پر دوبارہ غور کرلینا چاہیے کیونکہ عظیم خان ماضی میں انہیں اور متعدد لڑکیوں کو ہراساں کرچکے ہیں۔

دوسری جانب عظیم خان نے اپنی ایک ویڈیو میں خود پر تنقید کرنے والوں کو برساتی کیڑوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی موجودگی کے باوجود بغیر کسی ثبوت کے سوشل میڈیا پر تماشا لگانے کی کیا ضرورت ہے؟

عظیم خان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی ثبوت کے آپ دو ٹکے کی شہرت کے لیےکسی کی آنے والے کی زندگی برباد کرسکتے ہیں؟ جب کہ ہماری نیت یہ ہے کہ ہم نکاح کرکے اپنی زندگی گزاریں، آپ کو یہ سب کرکے کیا فائدہ ہوگا؟

عظیم خان نے کہا کہ صبا کے گزرے ہوئے کل میں جو بھی تھا مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا، نہ ہی صبا کو اس بات سے فرق پڑتا ہے کہ میرے گزرے ہوئے کل میں کیا تھا، ہم ایک دوسرے کے آج اور مستقبل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الزامات لگانے والوں کے لیے یہ میرا آخری جواب ہے، اب میرے خلاف رپورٹ کرواؤ اور وہ رپورٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرو، تب میں آپ کی بات کا جواب دوں گا، آج کے بعد میں آپ کے کسی بھی الزام کا جواب اس وقت تک نہیں دوں گا جب تک آپ باقاعدہ اور منظم طریقے سے مجھ سے بات نہیں کرتے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گلگت: ٹائر ٹیوب، بانسوں سے بنی شاہی سواری

گلگت: ٹائر ٹیوب، بانسوں سے بنی شاہی سواری

مسجد اقصیٰ کے امام پر دوماہ کی سفری پابندیاں عائد

مسجد اقصیٰ کے امام پر دوماہ کی سفری پابندیاں عائد