in

پاکستانی نوجوانوں نے ارطغرل غازی کا سیٹ بناڈالا

پاکستانی نوجوانوں نے ارطغرل غازی کا سیٹ بناڈالا

ترک ڈرامہ ارطغرل غازی سے متاثر ہو کر پاکستانی نوجوانوں نے ڈرامے کی نکل تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاقے سوات میں رہنے والے 150 نوجوانوں نے اپنے محدود وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ارطغرل غازی ڈرامے کی نکل بنانے کا ارادہ کرلیا۔

ان نوجوانوں نے ڈرامے کی نکل کو عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد یوٹیوب پر نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ڈرامے کا نام پاکستانی ارطغرل رکھا گیا ہے جبکہ کلھاڑیاں ، تلواریں اور دیگر ایسی اشیا جو انہوں نے ڈرامے سے متاثر ہو کر بنانا شروع کی تھیں وہ اب فروخت بھی کی جا رہی ہیں، فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

پاکستانی ارطغرل میں ارطغرل غازی کا کردار نبھانے والے محمد عباس کا کہنا تھا کہ ڈرامے سے متاثر ہوکر ہم نے اپنا ڈرامہ شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

عباس کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے ڈرامے میں استعمال ہونے والی ساری چیزیں بنائی ہیں، پہلے تو صرف کچھ سین شوٹ کیے تھے مگر بعد میں ہم نے پوری سیریز بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

محمد کا مزید کہنا تھا کہ ہم میں سے بیشتر لوگوں کی زریعہ آمدنی کوئی نہیں ہے ہم اس ڈرامے کے تمام خرچے خود اٹھاتے ہیں، یہ بہت ہی اچھا ہوگا اگر ہمیں کوئی سپانسر مل جائے۔

محمد کا کہنا تھا کہ ارطغرل غازی ہمیں ہمارے خوبصورت ماضی سے روشناس کرواتا ہے، ہمیں بہت فخر ہے کہ ہم مسلمان ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہمیشہ کیلئے دور ہوگئے، شیخ رشید

ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہمیشہ کیلئے دور ہوگئے، شیخ رشید

لاہور کے مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور کے مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ