in

صباقمر کی شادی کیلئے ہاں لیکن ممکنہ دولہے کا بھانڈا بیچ چوراہے ایک اور خاتون نے پھوڑ دیا شرمناک الزامات 

صباقمر کی شادی کیلئے ہاں لیکن ممکنہ دولہے کا بھانڈا بیچ چوراہے ایک اور خاتون نے پھوڑ دیا شرمناک الزامات 

صباقمر کی شادی کیلئے ہاں لیکن ممکنہ دولہے کا بھانڈا بیچ چوراہے ایک اور خاتون …

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) 36سالہ اداکارہ صباءقمر نے چند روز قبل تصدیق کی تھی کہ وہ بلاگر عظیم خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔ ان کے اس اچانک اعلان نے مداحوں کو حیران کر دیا تھا تاہم اب ان کے ممکنہ شوہر عظیم خان پر ایسے الزامات عائد کر دیئے گئے ہیں کہ صباءقمر کی شادی کی خوشی غارت ہوتے نظر آ رہی ہے۔

 ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق عظیم خان پر یہ الزامات ان کی سابق گرل فرینڈ اجالا علی خان نے صباءقمر کے نام لکھے گئے ایک طویل کھلے خط میں عائد کیے ہیں۔ 

انٹرنیٹ پر پوسٹ کیے گئے اس خط میں اجالا علی خان، صباءقمر کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ”میں آپ کی اداکاری کی قائل ہوں اور طویل عرصے سے آپ کی مداح ہوں لیکن آپ جس آدمی کو ’قبول ہے‘ کہنے جا رہی ہیں وہ بہت خطرناک آدمی ہے۔ اس کی وجہ سے میری زندگی تباہ ہو چکی ہے۔ وہ کئی خواتین پر چھاپوں کا ذمہ دار ہے اور کئی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور ان کی تضحیک کیے جانے کا ذمہ دار ہے‘۔

 اس نے مزید لکھا کہ ”اس نے میرے ساتھ ہمارے تعلق کے دوران جو کیا سو کیا، اس نے میرا ایک ’کلوزڈ گروپ‘ سے خواتین کی جنسیت سے متعلق مواد بھی چوری کرکے آن لائن پوسٹ کر دیا تھا، جس کے بعد مجھے قتل اور جنسی زیادتی کی دھمکیاں ملتی رہیں۔ “

 واضح رہے کہ عظیم خان کے متعلق صباءخان کو متنبہ کرنے والی اجالا علی خان بنیادی طور پر کراچی کی رہائشی ہے تاہم اب وہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم ہے۔ صباءقمر کی طرف سے اس کے اس کھلے خط پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور: ماسک نہ پہننے والوں کو حوالات بھیجنے کا فیصلہ

لاہور: ماسک نہ پہننے والوں کو حوالات بھیجنے کا فیصلہ

کراچی کو 450 میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی، عمر ایوب

کراچی کو 450 میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی، عمر ایوب