in

صبا قمر نے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصدیق کردی

صبا قمر نے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصدیق کردی

صبا قمر نے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصدیق کردی

کراچی(ویب  ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے جیون ساتھی چن لیا ہے اور بہت جلد وہ شادی کرنے والی ہیں جس کی تصدیق سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد خود اداکارہ نے بھی کردی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جب میڈیا نے اداکارہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد وہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں اور ان کا جیون ساتھی وہی سوشل میڈیا صارف ہے جس کو اداکارہ نے قبول ہے کہا تھا۔ صبا قمر نے کہا کہ مجھے وہ شخص مل گیا ہے جس کے ساتھ اب مجھے گھر بسانا چاہیے، میں ہمیشہ سے شادی کے خلاف تھی تاہم اس نے میری سوچ بدل دی اور مجھے شادی کے لیے قائل کرلیا، اگر تمام چیزیں ٹھیک رہیں تو بہت جلد ہم شادی کرلیں گے۔

صبا قمر نے جیون ساتھی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عظیم ہی وہ شخص ہے جس نے پوسٹ پر مجھے شادی کے لیے کہا تھا، عظیم کا تعلق کراچی سے ہے تاہم ابھی آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہے۔ اداکارہ نے اپنی شادی کی تاریخ تو نہیں بتائی تاہم انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست ضرور کی ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ارطغرل غازی کی اداکارہ اصلحان خاتون کی ڈانس اور گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی 

ارطغرل غازی کی اداکارہ اصلحان خاتون کی ڈانس اور گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی 

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ن لیگ کا امیدوار متنازع تھا،بلاول

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ن لیگ کا امیدوار متنازع تھا،بلاول