in

نیہا ککڑ کی شوہر اور ساتھیوں سمیت سوئمنگ پول میں پارٹی کرتے ویڈیو سامنے آگئی

نیہا ککڑ کی شوہر اور ساتھیوں سمیت سوئمنگ پول میں پارٹی کرتے ویڈیو سامنے آگئی

نیہا ککڑ کی شوہر اور ساتھیوں سمیت سوئمنگ پول میں پارٹی کرتے ویڈیو سامنے آگئی

ممبئی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور انکے خاوند روہن پریت کی جانب سے ہولی کے تہوارکا آغاز سوئمنگ پول پارٹی سے کیا گیا ہے۔

نو بیاہتا جوڑا اپنی شادی کے بعد پہلے تہوار کو خوشگوار لمحات کے ساتھ گزار رہا ہے۔ان کے قریبی دوست اور اہلخانہ بھی خوشی کے اس موقع پر پول پارٹی میں انکے ساتھ شریک ہوئے۔

سیاہ رنگ کے مخصوص سوئم سوٹ میں خوبصورت دکھنے والی اداکارہ نے اپنے خاوند روہن پریت اور ٹونی ککڑ سمیت دیگر دوستوں کے ہمرا ہ سوئمنگ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ” ماروں پچکاری ہو کے لیفٹ، ہوکے رائٹ،ہولی فن ود فیملی،، سانگ تیرا سوٹ“۔

روہن پریت نے بھی وہی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تیرے ساتھ رانی میں ہولی کھیلوں گا، اور ٹونی ککڑ کو نئے گانے ” تیرا سوٹ“ کے ساتھ مینشن بھی کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب ٹونی ککڑ کے نئے گانے ” تیر اسوٹ“ پر رقص کررہے ہیں۔

نیہا اور روہن گزشتہ اکتوبر میںایک خوبصورت بھارتی روایتی تقریب میں ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

کام کے لحاظ سے، نیہا ککڑ کا نیا گانا” مرجانیا“ ہال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے جس میں بگ باس کی جوڑی روبینہ دلیک اور ابھینو شکلا بھی ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موہن جودڑو کی قدیم تہذیب کئی روایات کی امین ہے

موہن جودڑو کی قدیم تہذیب کئی روایات کی امین ہے

کرونا کی تیسری لہر: برطانيہ سے منتقل وائرس خطرناک ہے، اسد عمر

کرونا کی تیسری لہر: برطانيہ سے منتقل وائرس خطرناک ہے، اسد عمر