in

مہیش بھٹ نہیں چاہتے عالیہ شادی کر کے ان سے دور ہوں

مہیش بھٹ نہیں چاہتے عالیہ شادی کر کے ان سے دور ہوں

مہیش بھٹ نہیں چاہتے عالیہ شادی کر کے ان سے دور ہوں

ممبئی(ویب  ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں رنبیر کپور کے ساتھ اپنے رشتے کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ کچھ دن پہلے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبروں نے بھی خوب زور پکڑا تھا،تاہم عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نہیں چاہتے کہ اداکارہ شادی کریں۔

مہیش بھٹ اپنی بیٹی عالیہ کے بارے میں بہت جذباتی ہیں اور وہ عالیہ کو ہمیشہ اپنی نظروں کے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک پرانے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اس کے حوالے سے کھل کر بات کی تھی۔عالیہ نے بتایا تھا کہ مہیش بھٹ نہیں چاہتے ہیں کہ وہ شادی کریں۔ اس کے علاوہ ایک بار مہیش بھٹ نے دھمکی دیتے ہوئے انہیں کہا تھا کہ وہ شاہین اور عالیہ کو باتھ روم میں بند کر دیں گے اور اپنی نظروں سے دور نہیں ہونے دیں گے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ میرے والد نے ہم سے کہا کہ تم لوگ کہیں نہیں جا سکتے، میں تم سبھی کو کمرے میں لاک کردوں گا۔ وہ سچے ہیں اور بول دیتے ہیں کہ ہم دنوں کو وہ شادی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ وہ ایسا کہہ ہی نہیں رہے ہیں وہ سچ میں ایسا کر بھی دیں گے۔ وہ کافی فکرمند ہیں اور ہمیں شادی سے منع کرتے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

NZ Austraila Flood 0800 PKG 26-03 Shahbaz

آسٹریلیا میں تباہ کن سیلاب، پاکستانی سمیت 2افراد جاں بحق

ثناء فخر نے ناقدین کو بری خبر سناتے ہوئے خبردار کردیا

ثناء فخر نے ناقدین کو بری خبر سناتے ہوئے خبردار کردیا