in

اداکارہ اقراء عزیز نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتا دی

اداکارہ اقراء عزیز نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتا دی

اداکارہ اقراء عزیز نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتا دی

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ اقراء عزیز کو ماڈل یاسر حسین کی جانب سے ایوارڈ شو کے دوران شادی کی پیشکش انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو ئی تھی جس کے بعد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تاہم اداکارہ نے پہلی مرتبہ جلد شادی کرنے کے پیچھے چھپی اصل وجہ بیان کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اقراء عزیز نے حال ہی میں ایک تازہ انٹرویو دیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ یاسر حسین بہت ہی سادہ شخص ہیں ، میں نے کبھی تصور  بھی نہیں کیا تھا کہ میں اتنی جلدی شادی کر لوں گی لیکن میں نے محسوس کیا کہ میں نے کسی کو  تلاش کر لیا ہے اور  میں ان کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں تو پھر کیوں نا اسے صرف تعلق کے طور  پر  آگے بڑھایا جائے۔اداکارہ کے مطابق اگر دو لوگ ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو وہ کیوں نا زندگی کے اگلے مرحلے کا آغاز کریں، سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک مڈل کلاس فیملی سے ہونے کے باعث کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک ایسی طرز  زندگی پاؤں گی اور  ایک ایسے علاقے میں رہوں گی، انھوں نے مزید کہا کہ اللہ سب کچھ کر سکتا ہے کیونکہ عزت و ذلت سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔خیال رہےکہ  مقبول اداکار جوڑی اقراء اور  یاسر حسین 2019 کے آخری ایام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور  اداکار جوڑی کی شادی جہاں دلہن کے عروسی لباس کے باعث خاصی مشہور ہوئی تھی وہیں مختلف رسومات کے باعث بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی تھی۔

مزید :

تفریحعلاقائیسندھ





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شہباز شریف کی ضمانت: لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

شہباز شریف کی ضمانت: لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

NZ Austraila Flood 0800 PKG 26-03 Shahbaz

آسٹریلیا میں تباہ کن سیلاب، پاکستانی سمیت 2افراد جاں بحق