in

اسٹرنگز:33سال بعدعلیحدگی نےشوبزسیلیبریٹیزکےدل توڑدیے

اسٹرنگز:33سال بعدعلیحدگی نےشوبزسیلیبریٹیزکےدل توڑدیے

پاکستان کے معروف میوزیکل بینڈ ”اسٹرنگز” کے 33 سال بعد ختم کردیے جانے کے اعلان نے مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبزشخصیات کو بھی دھچکا پہنچایا ہے۔

گزشتہ روز بینڈ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹ میں بلال مقصود او فیصل کپاڈیہ نے لکھا ” یہ پوسٹ کچھ مختلف ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آج 25 مارچ 2021 وہ دن ہے جب ہم اسٹرنگز کو ختم کر رہے ہیں”۔

مداحوں کو اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے انہوں نےلکھا ” 33 سال ہم دونوں کے لیے بہترین رہے ہیں، اس طرح کام کرنے کے مواقع بہت کم ملتے ہیں۔ ہمارا بینڈ تیکنیکی اعتبار سے ختم ہو گیامگر ہم دونوں کے درمیان نہ ختم ہونے والا ایک نہ ختم ہونے والا تعلق قائم ہوا ہے جو آئندہ بھی قائم رہے گا ”۔

اس بینڈ کی بنیاد 1988 میں کالج کے چار طلباء بلال مقصود (گلوکار و گٹارسٹ) ، فیصل کپاڈیہ (گلوکار)، رفیق وزیرعلی (سنتھیسائزر) اور کریم بشیربھائی (باس گٹار) نے رکھی تھی جس نے پاکستانی نوجوانوں کے علاوہ بھارت میں بھی بہت سے آرٹسٹس کو متاثرکیا۔ بعد ازاں 1992 میں دو ارکان کی علیحدگی کے بعد سال دوہزار میں بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے اپنی واپسی کی تھی۔

اسٹرنگز کی جانب سے اس اعلان کے بعد شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پراپنے جذبات کا اظہار کیا۔

گلوکارفرحان سعید نے لکھا کہ اس بینڈ کی تقسیم کے بارے میں سننے سے زیادہ مشکل کوئی اور چیز نہیں ۔

اداکار گوہر رشید نے ریمارکس دیے کہ اسٹرنگز میں علیحدگی کے بعد “موسیقی ویسی نہیں رہے گی”۔

احمد علی بٹ نے بینڈ کو اپنی جوانی کے دنوں میں سب سے زیادہ متاثر کن اشیاء میں سے ایک قرار دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پیپلزپارٹی نے4 اپریل کا جلسہ منسوخ کردیا

پیپلزپارٹی نے4 اپریل کا جلسہ منسوخ کردیا

Naya-Pakistan-houses-and-flats

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم: قرضوں کی حد میں 100فیصد اضافہ