in

معروف ڈرامہ نگارحسینہ معین انتقال کرگئیں

معروف ڈرامہ نگارحسینہ معین انتقال کرگئیں

پاکستان کی معروف ترین مصنفہ ،ڈرامہ نگار ومکالمہ نگار حسینہ معین 79 سال کی عمرمیں کراچی میں انتقال کرگئیں۔

حسینہ معین کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کا انتقال آج صبح ہوا، نماز جنازہ نمازعصر کے بعد ناظم آباد بلاک آئی میں ادا کی جائے گی۔

حسینہ معین 20 نومبر 1941 کو بھارتی شہرکانپور میں پیدا ہوئیں، تقسیم ہند کے بعد ان کا گھرانہ راولپنڈی اور بعد ازاں لاہور منتقل ہوا۔ 50 کی دہائی میں حسینہ معین کراچی آئیں اورلکھنے کا آغاز کیا۔

حسینہ نے پاکستان کا پہلا اوریجنل اسکرپٹ ڈرامہ” کرن کہانی ” لکھا تھا جو 1970 کی دہائی کے اوائل میں نشر ہوا تھا۔ اس سے پہلے پی ٹی وی ڈراموں کے لئے ناول پر مبنی اسکرپٹس پر انحصارکرتا تھا۔ وہ پاکستان کی اب تک کی بہترین ڈرامہ نگار اور ڈرامہ نگار سمجھی جاتی ہیں۔

اسٹیج ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کیلئے لکھںے والی حسینہ معین نے انکل عرفی، کرن کہانی، شہزوری، تنہائیاں، دھوپ کنارے، زیرزبرپیش، کسک ، جانے انجانے سمیت متعدد لازوال ڈرامے تخلیق کیے۔

حسینہ معین نے راج کپور کی فلم ” حنا” کیلئے مکالمے بھی لکھےتھے، 1991 میں ریلیز ہونے والی اس بالی ووڈ فلم میں زیبا بختیاراور رشی کپورنے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

پرفارمنگ آرٹس میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں 1987 میں حسینہ معین کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔ 1975 میں انہوں نے ٹوکیو میں ہونے والے گلوبل ٹی وی پلے فیسٹول میں ڈرامہ ”گڑیا” کے لئے بہترین اسکرپٹ اور ہدایتکاری کا ایوارڈ جیتا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

News-Outlook_urdu-version

اہم خبر: نیپرا ایکٹ میں‌ ترمیم کا آرڈیننس جاری

امريکی فوج يکم مئِی کے بعد بھی افغانستان ميں رہے گی،جُوبائیڈن

امريکی فوج يکم مئِی کے بعد بھی افغانستان ميں رہے گی،جُوبائیڈن