in

اداکارہ صبا قمر شادی کے لیے تیار ہیں؟

اداکارہ صبا قمر شادی کے لیے تیار ہیں؟

معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی شادی کے حوالے سے کئی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرہی ہیں۔

اداکارہ صبا قمر نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر یہ ہونا ہے تو ہوجائے‘۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر عظیم خان نامی بلاگر نے انہیں شادی کی پیش کش کی، عظیم نے کمنٹس سیکشن میں لکھا کہ ’آؤ ، اس سال شادی کرلیتے ہیں‘۔

اس پیش کش پر اداکارہ صبا قمر نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’قبول ہے‘ خوشی کا اظہار کیا۔

اس پوسٹ کو بعض مداحوں نے صرف مزاق کے طور پر لیا لیکن اس کے بعد اداکارہ کی جانب سے کی گئی پوسٹس نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔

گزشتہ اداکارہ نے ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی محبت مجھے خوش کردیتی ہے‘۔

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ’ہر ملکہ کو بادشاہ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن وہ خود بھی محل چلا سکتی ہے‘۔

آج عظیم خان نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاتھ کا بریسٹلیٹ گم ہوگیا ہے جو ان کے پاس 9 سال سے تھا جس پر اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ وہی بریسلیٹ پہنی ہوئی ہیں ۔

دوسری جانب ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق صبا قمر نے شریک حیات منتخب کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے وہ شخص مل گیا ہے جس کے ساتھ میں خوش رہ سکتی ہوں، اگر سب کچھ بہتر چلتا رہا تو میں جلدی شادی کا اعلان کروں گی‘۔

صبا قمر نے جیون ساتھی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عظیم ہی وہ شخص ہے جس نے پوسٹ پر مجھے شادی کے لیے کہا تھا، عظیم کا تعلق کراچی سے ہے تاہم ابھی آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور میں فائرنگ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل زخمی

لاہور میں فائرنگ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل زخمی

ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021ء جاری

ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021ء جاری