in

ترکی کی سب سے معروف اداکارہ کا نام اور تصاویر سامنے آگئیں یہ حلیمہ سلطان نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔

ترکی کی سب سے معروف اداکارہ کا نام اور تصاویر سامنے آگئیں یہ حلیمہ سلطان نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔

ترکی کی سب سے معروف اداکارہ کا نام اور تصاویر سامنے آگئیں، یہ حلیمہ سلطان …

انقرہ (ویب ڈیسک) تُرک ڈرامہ انڈسٹری کا مقبول ترین ڈرامہ ’پیار لفظوں میں کہاں‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہینڈی ارسل نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے, ان کے فالوورز کی تعداد 20 ملین ہوگئی ہے جبکہ دوسری طرف حلیمہ سلطان کے کردار سے مشہور ہونیوالی  ایسرا بیلجک کے فالوور کی تعداد  5.7 ملین (57 لاکھ) سے زائد ہے ۔ 

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 20 ملین فالوورزکے بعد ہینڈی ارسل تُرکی کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 20 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

تُرک اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے ابھی تک صرف 475 پوسٹس کی ہیں جن میں اداکارہ کے نئے پراجیکٹس کی تصویریں اور اُن کی فیملی فوٹوز ہیں۔

دوسری جانب ہینڈی ارسل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف 386 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے ساتھی اداکار اور عزیز و اقارب شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ہینڈی ارسل تُرکش شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ اور ماڈل ہیں، پاکستان میں اُن کا ڈرامہ ’پیار لفظوں میں کہاں‘ بےحد مقبول ہوا تھا یہی وجہ ہے کہ ہینڈی ارسل کو پاکستان میں بھی خوب مقبولیت مل رہی ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کھانےکےانتظارمیں ہانیہ عامرکا پُرسکون ڈانس

کھانےکےانتظارمیں ہانیہ عامرکا پُرسکون ڈانس

پاکستان کے ٹیکنالوجی اسٹاکس میں 1 برس میں 500فیصد اضافہ

پاکستان کے ٹیکنالوجی اسٹاکس میں 1 برس میں 500فیصد اضافہ