in

عشناشاہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی سفیرمقرر

عشناشاہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی سفیرمقرر

جانوروں کے تحفظ کیلئے سرگرم رہنے والی اداکارہ عشنا شاہ کو ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ پاکستان کا سفیر برائے خیر سگالی مقرر کردیا گیا۔

اکثروبیشترسوشل میڈیا پرجانوروں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والی عشنا اب پاکستان میں جانوروں اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے کام کریں گی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراس حوالے سے کیے جانے والے معاہدے کی تصاویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ” ہمیں عشنا کو خیرسگالی سفیر بناتے ہوئے خوشی ہے، عشنا باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ ماحولیات اور جانوروں کے تحفظ کی بھی سرگرم کارکن ہیں”۔

انسٹاپوسٹ میں اس حوالے سے خوشی کا اظہارکرنے والی عشا نے لکھا ” ڈبلیو ڈبلیو ایف کا خیرسگالی سفیر اور پانڈا فیملی کا حصہ بننا میرے لیے اعزازکی بات ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف لوگوں کے مفاد کیلئے قدرتی ماحول کو برقراررکھنے کیلئے کام کررہا ہے، میں اس پلیٹ فارم کی مشکور اور سرشارو پرجوش افراد کے ساتھ کام کرنے کیلئے بےتاب ہوں”۔

عشنا نے معاہدے پردستخط کرنے کے دوران لی جانے والی تصاویرکے علاوہ بعد آئسکریم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بھی تصاویر شیئرکیں اور بتایا کہ یہ آخری 2 تصاویر اس معاہدے کے بعد لی گئی ہیں ۔ اداکارہ نے لکھا ” میں اپنی خوشی بانٹنا چاہوں گی”۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اےآررحمان کی فلم”99 سونگز”کاٹریلرجاری

اےآررحمان کی فلم”99 سونگز”کاٹریلرجاری

مسلح افواج کی جانب سے اللہ اکبر کے نعرے

مسلح افواج کی جانب سے اللہ اکبر کے نعرے