in

اےآررحمان کی فلم”99 سونگز”کاٹریلرجاری

اےآررحمان کی فلم”99 سونگز”کاٹریلرجاری

بالی ووڈ کی واحد آسکرایوارڈ یافتہ شخصیت اورموسیقاراے آر رحمان کی بطورموسیقار ان کی اپنی زندگی کی جدوجہد پربنائی جانے والی فلم ” 99 سونگز” کا ٹریلرریلیز کردیا گیا۔

ٹریلرمیں مرکزی کردار کی موسیقاربننے کیلئے کی جانے والی جدوجہد دکھائی گئی ہے کہ کس طرح بچپن سے ہی اسے موسیقی کا جنون تھا جسے پورا کرنے کی راہ میں کون سی مشکلات آڑے آئیں۔

فلم 16 اپریل کو بیک وقت ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیزکی جائے گی۔

بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق فلم کے شریک پروڈیوسر اورلکھاری پروڈیوسراے آر رحمان ہیں جبکہ ڈائریکشن وشنیش کرشنا مورتی نے دی ہیں۔

اللہ رکھا رحمان کا کہنا ہے کہ “یہ فلم پرانی اور نئی دنیا کے خلاف ایک آدمی کی جدوجہد پر مبنی اورموسیقی کا تریاق ہے ”۔

فلم میں مرکزی کردارایہان بھٹ نے ادا کیا ہے، ان کے مقابل ایڈلسی ورگاس ہیں، دیگر کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، لیزا رے، موسیقار رنجیت بروت اور راہول رام شامل ہیں۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے اے آر رحمان نے بعد ازاں والدین کے ہمراہ اسلام قبول کیا تھا۔

اے آر رحمان کو شوبز میں وہ واحد بھارتی شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل ہے جسے فلمی دنیا کا معتبرترین آسکرایوارڈ مل چکا ہے، اس کے علاوہ
بافٹا اور گولڈن گلوب سمیت 4 بار بھارت کا اعلیٰ ترین نیشنل ایوارڈ بھی ان کے کریڈٹ پرہے۔ ان کے 100 سے زائد گانوں نے انٹرنیشنل لیول تک بےانتہا مقبولیت حاصل کی۔

تقریبا 60 سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دینے والے اے آررحمان نے آخری بار فلم ” دل بیچارہ” کی موسیقی ترتیب دی جو جون 2020 میں خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ کی آخری فلم تھی۔ فلم کے 9 گانے تیار کرنے والے اے آر رحمان نے 4 گانوں کو ڈرف 2 روزمیں کمپوزکیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: یوم پاکستان پر پاک فضائیہ کا شاندار ایئر شو

ویڈیو: یوم پاکستان پر پاک فضائیہ کا شاندار ایئر شو

عشناشاہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی سفیرمقرر

عشناشاہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی سفیرمقرر