in

سشانت راجپوت کےنام ایک اور اعزاز، بہن کا جذباتی پیغام

سشانت راجپوت کےنام ایک اور اعزاز، بہن کا جذباتی پیغام

بھارت میں ہونے والے 67 ویں نیشنل ایوارڈ میں فلم چھچھوے نے بہترین فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

گزشتہ برس خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی فلم نے نیشنل فلم ایوارڈ میں بہترین فلم کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

 فلم کے ہدایتکار انکت تیواری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سشانت سنگھ کو یاد کرتے ہوئے ایک پوسٹ شئیر کی ہےانہوں نے لکھا کہ’فلم چھچھورے کی پوری ٹیم کی طرف سے یہ اعزاز تمہارے لیے ہے سشانت‘۔

اس موقع پر سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’چھچھورے نے نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرلیا، بھائی میں جانتی ہوں کہ تم دیکھ رہے ہو لیکن کاش تم یہ ایوارڈ خود وصول کرنے کے لیے یہاں موجود ہوتے‘۔

شویتا سنگھ کیرتی نے مزید لکھا ’بھائی ایسا ایک دن نہیں گزرا جب میں نے تم پر فخر محسوس نہ کیا ہو، انہوں نے اپنی پوسٹ میں ’سشانت ہمارا ہیرو‘ اور ’نیشنل فلم ایوارڈ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسپٹنک ویکیسن کی قیمت کئی گُنا زیادہ ہے، ناصرہ اقبال

اسپٹنک ویکیسن کی قیمت کئی گُنا زیادہ ہے، ناصرہ اقبال

اس خواب کو میرے خدا نے سچ کیا ہے، ریشم

اس خواب کو میرے خدا نے سچ کیا ہے، ریشم