in

‘طویل عرصے بعد کسی اہل شخص کو قومی اعزاز دیاگیا ’

‘طویل عرصے بعد کسی اہل شخص کو قومی اعزاز دیاگیا ’

اداکار ہمایوں سعید کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازنے پر شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔

گزشتہ روز ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اداکار ہمایوں سعید کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا تھا ۔

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ’طویل عرصے بعد قومی اعزاز کسی اہل شخص کو دیا گیا ہے‘۔

رائٹر خلیل الرحمان قمر نے لکھا کہسول اعزاز حاصل کرنے پر ہمایوں سعید کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے ہمایوں سعید کے لیے ترقی اور کام یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکار واسع چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر ہمایوں سعید کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’حالیہ دنوں کے سب سے اچھے اداکار ہونے کے باعث آپ اس ایوارڈ کے مستحق تھے‘۔

اداکارہ عائشہ خان نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس زبردست کامیابی پر میرے دوست ہمایوں سعید اور بھابھی ثمینہ کو بہت مبارک ہو، واقعی ہمایوں سعید تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے کیلئے حقیقی حقدار تھے‘۔

اداکار عدنان صدیقی ، عروہ حسین اور کرکٹر عمر اکمل سمیت دیگر معروف شخصیات کی جانب سے بھی ہمایوں سعید کو مبارکباد دی گئی۔

یوم پاکستان کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

شوبز حلقے میں تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعزاز اداکار ہمایوں سعید، گلوکار علی ظفر،گلو کار محمد علی شہکی، اداکارہ ریشم، اداکارہ سکینہ سموں، اداکارہ ریشم گلوکارہ ثریا خان ، گلوکار کرشن جی کو دیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملٹری اعزازات: 47افسران وجوانوں کوہلال امتیازملٹری، 13کوستارہ بسالت سے نوازاگیا

ملٹری اعزازات: 47افسران وجوانوں کوہلال امتیازملٹری، 13کوستارہ بسالت سے نوازاگیا

پریزائیڈنگ افسرکے لاپتہ ہونیکی کوئی مثال نہیں ملتی، جسٹس بندیال

پریزائیڈنگ افسرکے لاپتہ ہونیکی کوئی مثال نہیں ملتی، جسٹس بندیال