in

کیا میں آپ کو بوسہ دے سکتا ہوں؟ مداح کا جھانوی کپور سے سوال لیکن پھر اداکارہ نے کیا جواب دیا؟

کیا میں آپ کو بوسہ دے سکتا ہوں؟ مداح کا جھانوی کپور سے سوال لیکن پھر اداکارہ نے کیا جواب دیا؟

کیا میں آپ کو بوسہ دے سکتا ہوں؟ مداح کا جھانوی کپور سے سوال لیکن پھر اداکارہ …

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر ایک ’آسک میں اینی تھنک‘ (Ask Me Anything)سیشن کیا جس میں ان کے ایک مداح نے یہ سوال پوچھ ڈالا کہ ”کیا میں آپ کو بوسہ دے سکتا ہوں؟“ اس بے ہودہ سوال پر جھانوی کپور نے ایسا جواب دیا کہ یہ بدتمیز مداح اپنا سا منہ لے کر رہ گیا۔

 انڈیا ٹائمز کے مطابق جھانوی کپور نے اپنی فیس ماسک کے ساتھ ایک سیلفی پوسٹ کی اور اس کے ساتھ صرف ’نہیں‘ (No)لکھ دیا۔

دیگر مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے جھانوی کپور نے بتایا کہ ان کو آئس کریم بہت پسند ہے اور وہ روزانہ چار کپ آئس کریم کھاتی ہیں۔ ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ ”آپ کا پسندیدہ ساتھی اداکار کون سا ہے؟“ اس کے جواب میں جھانوی کپور نے اپنی اور اداکار پنکج ترپاٹھی کی ایک تصویر پوسٹ کر دی، جو فلم” گنجن سکسینا: دی کارگل گرل“ کے سیٹ پر بنائی گئی تھی۔

ایک مداح نے پوچھا کہ ”ہمیں افسردگی کے عالم میں کیا کرنا چاہیے؟“ اس کو جواب دیتے ہوئے جھانوی نے کہا کہ ”تکیے کو گلے لگا کر دکھی گیت گانے چاہئیں۔“

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کورونا کی وجہ سے روسی خوبرو ماڈل لندن میں پھنس گئی لیکن اب کس چیز کی کمی شدت سے محسوس کررہی ہے؟ کھل کر بول پڑی

کورونا کی وجہ سے روسی خوبرو ماڈل لندن میں پھنس گئی لیکن اب کس چیز کی کمی شدت سے محسوس کررہی ہے؟ کھل کر بول پڑی

سعودی عرب: کن شعبوں کیلیےویکسینیشن لازمی قرار

سعودی عرب: کن شعبوں کیلیےویکسینیشن لازمی قرار