in

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے پہلی مرتبہ کچھ عرصہ قبل لگنے والے فراڈ کے الزام پر خاموشی توڑ دی 

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے پہلی مرتبہ کچھ عرصہ قبل لگنے والے فراڈ کے الزام پر خاموشی توڑ دی 

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے پہلی مرتبہ کچھ عرصہ قبل لگنے والے فراڈ کے الزام …

ممبئی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے پہلی مرتبہ انکشاف کیاہے کہ ان کا انسٹاگرام ان کی ٹیم چلاتی ہے جبکہ انہوں نے شو آرگنائزر کی جانب سے لگائے جانے والے فراڈ کے الزام کا جواب بھی دیدیاہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرویو کے دوران سنی لیون سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ بہت مصروف رہتاہے کیا سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں ؟

اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا انسٹاگرام پیج ٹیم چلاتی ہے اور ہم مل کر تازہ مواد بناتے ہیں ، ہر کسی کو ڈیجیٹل مارکیٹ میں بہت پہلے داخل ہو جانا چاہیے تھا لیکن میں خوش ہوں کہ وہ نہیں ہوئے ، جس کے نتیجے میں وہاں پر میرے لیے اور بھی بہت کچھ ہے اس لیے آپ کا بہت بہت شکریہ ۔

میزبان نے سوال پوچھا کہ آپ پر کریلا کے ایک شو آرگنائزر کی جانب سے کچھ عرصہ قبل فراڈ کا الزام عائد کیا گیا تھا ، گزشتہ دن آپ کے کتنے مشکل گزارے ؟ سنی لیون نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا کیس بہت مضبوط ہے ، میرے خیال میں انصاف ملے گا ، میں کسی کیلئے برا نہیں چاہتی ہوں ، لیکن میں جانتی ہوں کہ میرے پاس سچ ہے اور وہ کافی ہے ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یو ٹیوب ٹیکس پر گوگل کی وضاحت

یو ٹیوب ٹیکس پر گوگل کی وضاحت

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر نے شادی کر لی 

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر نے شادی کر لی