in

یوم پاکستان پراعزازات پانے والےشوبزستارے

یوم پاکستان پراعزازات پانے والےشوبزستارے

یوم پاکستان کے موقع پرسول ایوارڈز حاصل کرنے والی شخصیات میں بڑی تعداد شوبزشخصیات کی بھی ہے۔

صد مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کو اعزازت سے نوازا ہے۔

پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں ہمایوں سعید، ریشم، علی ظفر اور نعت سرحدی شامل ہیں۔

 

اداکارہ بشریٰ انصاری اور ہم ٹی وی نیٹ ورک کی صدر سلطانی صدیقی کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔سلطانہ صدیقی جنوبی ایشیاء کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے ایک ٹی وی چینل کی بنیاد رکھی اور کامیابی سے چلایا۔

صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کو نشان امتیازسے نوازا گیا جبکہ مرحوم شاعر احمد فراز اور مصور صادقین کو بھی بعدازمرگ نشان امتیازدیا گیا۔

اس کے علاوہ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر ہر سال 23مارچ کو ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں اپنے اپنے شعبوں میں اہم خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Maryam Nawaz talk with angry mood

لاہور ہائیکورٹ: مريم نواز کی عبوری ضمانت12اپریل تک منظور

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کوروناوائرس کاشکار ہوگئے 

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کوروناوائرس کاشکار ہوگئے