in

اگرآپ ایماندارہیں توکامیابی مشکل ہے،فریال محمود

اگرآپ ایماندارہیں توکامیابی مشکل ہے،فریال محمود

اداکارفریال محمود کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرنا بہت مشکل ہے لیکن اگر آپ کو صحیح چالیں آتی ہیں تو پھر یہ سب بہت آسان ہے۔

اداکارہ نے ”سم تھنگ ہاٹ ” کو دیے جانے والے انٹرویو میں انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ اور نوجوان اداکاروں کو ہراساں کرنے کے دیگرطریقوں سے متعلق بات کی۔

فریال نے اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ یہی بتایا گیا کہ وہ ساتھ کام کرنے کیلئے ایک مشکل اداکارہ ہیں۔ اداکارہ نے کہا میں یہ جواب دیتی تھی  کہ ” میں آپ کے بیہودہ مذاق پرہنس نہیں سکوں گی اور کہوں گی یہ مذاق دوبارہ نہ دہرائیں ”۔

اداکارہ نے بتایا اب کسی میں اتنی ہمت نہیں لیکن پہلے مجھے چند ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نے مجھ سے انہیں ایک سال دینے اور اپنے ساتھ ڈرائیوپرچلنے کیلئے کہا۔

فریال کے مطابق نوجوان اداکاروں کی جانب سے ہراسانی کے خلاف بات نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ کام نہ ملنے یا انڈسٹری میں بلیک لسٹ ہونے کا خوف ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ اچھے پروڈیوسر اور ہدایتکاربھی ہیں جو اداکاروں کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آتے ہیں۔

اس سے قبل ڈرامہ سیریل ”دل ناامید تو نہیں” میں کام کرنے والی اداکاری صبا بخاری نے بھی انکشاف کیا تھا کہ کہ انہیں ایک ڈائریکٹر کی جانب سے کہا گیا تھا ” اچھی لڑکیاں شوبزمیں نہیں آتیں”۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

khi lock down

کراچی کے تین علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

راولپنڈی:اسمارٹ لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں

راولپنڈی:اسمارٹ لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں