in

یوم پاکستان کے موقع پر ہمایوں سعید علی ظفر اور ریشم کو تمغہ حسن کار کردگی مل گیا

یوم پاکستان کے موقع پر ہمایوں سعید علی ظفر اور ریشم کو تمغہ حسن کار کردگی مل گیا

یوم پاکستان کے موقع پر ہمایوں سعید ،علی ظفر اور ریشم کو تمغہ حسن کار کردگی مل …

سورس:   twitter/@AliZafarsays

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )یوم پاکستان کے موقع پر تمغہ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والے فن کاروں میں اداکار ہمایوں سعید، اداکارہ ریشم، گلوکار علی ظفر،گلو کار محمد علی شہکی، اداکارہ صائمہ شاہ المعرف ریشم ، اداکارہ سکینہ سموں، گلوکارہ ثریا خان (مہ جبین قزلباش)، گلوکار کرشن جی، ، گلوکار کرشن ، نعت خواں اور صوفی گلوکارہ حنا نصراللہ کے نام شامل ہیں۔

معروف شاعر احمد فراز اورعظیم صوفی گلوکارہ عابدہ پروین ،شہرہ آفاق مصور اور خطاط صادقین نقو، معروف مصور پروفیسر شاکر علی، مصور اور مجسمہ ساز مرحوم ظہورالحق اور ممتاز ادیب جمیل جالبی کو نشان امتیازسے نوازا گیا۔فن کے شعبے میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں اداکارہ بشریٰ انصاری، اداکار طلعت حسین، مصور محمد عمران قریشی، سلطانہ صدیقی اور کارٹونسٹ فاروق قیصر عرف انکل سرگم کے نام شامل ہیں۔ جب کہ زیبا شہناز اور اداکارعبدالماجد جہانگیر نے تمغہ امتیاز حاصل کیا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانی عوام کےساتھ خوشگوار تعلقات کےخواہاں ہیں، نریندر مودی

پاکستانی عوام کےساتھ خوشگوار تعلقات کےخواہاں ہیں، نریندر مودی

اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران 122 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا

اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران 122 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا