in

سابق پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے زویا ناصر سے معافی مانگ لی لیکن کیوں؟ ساری کہانی سامنے آگئی

سابق پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے زویا ناصر سے معافی مانگ لی لیکن کیوں؟ ساری کہانی سامنے آگئی

سابق پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے زویا ناصر سے معافی مانگ لی لیکن کیوں؟ …

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز کی چکا چوند چھوڑ کر دین کی راہ پر چلنے والی سابق اداکارہ نور بخاری اور اداکارہ زویا ناصر کے درمیان گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا پر لفظوں کی ایک جنگ جاری تھی جس میں بالآخر نور بخاری نے زویا سے معافی مانگ لی ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس جنگ کا آغاز نور بخاری نے زویا کے شادی کے لباس پر تنقید کرنے سے کیا تھا۔ انہوں نے زویا ناصر کی شادی کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ایسا عروسی جوڑا پہن رکھا ہوتا ہے کہ ان کے جسم کا کچھ حصہ نمایاں ہو رہا ہوتا ہے۔ نور بخاری نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ ”ہم کہاں جا رہے ہیں؟ کیا یہ ہماری روایت ہے؟“

نور کی طرف سے اس تنقید پر زویا نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ”کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے شخص کی سرعام بے عزتی کرے۔ یہ ہماری زندگی کا سب سے بڑا دن تھا۔ کسی کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ ہم پر اپنی ذاتی پسند و ناپسند مسلط کرے۔ ہم پر تنقید کرنے والے یہ نہ بھولیں کہ وہ خود ماضی میں کیا کچھ کر چکے ہیں۔ نور نے ماضی میں یہی کچھ کیا ہے جو آج ہم کر رہے ہیں۔ تب وہ یہ سب کچھ کرنے میں آزاد تھی اور آج ہم آزاد ہیں۔ہر شخص اسی طرح اپنی مرضی کرنے میں آزاد ہے۔یہ اچھی بات ہے کہ نور روحانیت کی طرف راغب ہو چکی ہے لیکن اس کو اپنا ماضی یاد رکھنا چاہیے اور دوسروں کا نام لے کر اور ان کی تصاویر شیئر کرکے انہیں شرمندہ کرنا درست نہیں ہے۔“

زویا کی اس پوسٹ پر کمنٹس میں نور بخاری نے لکھا کہ ”میم زویا ناصر، میں آپ سے معافی مانگتی ہوں۔ میں نے ماضی میں بہت کچھ غلط کیا اور مجھے اس پر پچھتاوا ہے۔ میں نے آپ کی تصویر پر اس لیے تحفظات کا اظہار کیا کیونکہ ماضی میں دلہن ’حیائ‘ کے ساتھ بھی بہت زیادہ خوبصورت لگتی تھی۔ مجھے میری غلطی کا احساس ہو گیا ہے اور میں نے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے۔ یہ کہاں کی آزادی اظہار ہے کہ میں جب بھی کوئی پوسٹ کرتی ہوں، اس پر خبریں بننی شروع ہو جاتی ہیں۔ تاہم میں پھر بھی اپنی غلطی پر معافی مانگتی ہوں۔ اب میں چپ ہی رہوں گی۔“

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلوچستان: چمن میں دھماکا،3 افراد جاں بحق

بلوچستان: چمن میں دھماکا،3 افراد جاں بحق

دپیکا پڈوکون نے اپنی گردن کی پشت کی طرف رنبیر کپور کے نام کا بنا ٹیٹو مٹوادیا لیکن دیگر اداکاراﺅں نے جسم کے کس کس حصے پر کونسا ٹیٹو بنا رکھا ہے؟ تفصیلات منظر عام پر

دپیکا پڈوکون نے اپنی گردن کی پشت کی طرف رنبیر کپور کے نام کا بنا ٹیٹو مٹوادیا لیکن دیگر اداکاراﺅں نے جسم کے کس کس حصے پر کونسا ٹیٹو بنا رکھا ہے؟ تفصیلات منظر عام پر