in

دپیکا پڈوکون نے اپنی گردن کی پشت کی طرف رنبیر کپور کے نام کا بنا ٹیٹو مٹوادیا لیکن دیگر اداکاراﺅں نے جسم کے کس کس حصے پر کونسا ٹیٹو بنا رکھا ہے؟ تفصیلات منظر عام پر

دپیکا پڈوکون نے اپنی گردن کی پشت کی طرف رنبیر کپور کے نام کا بنا ٹیٹو مٹوادیا لیکن دیگر اداکاراﺅں نے جسم کے کس کس حصے پر کونسا ٹیٹو بنا رکھا ہے؟ تفصیلات منظر عام پر

دپیکا پڈوکون نے اپنی گردن کی پشت کی طرف رنبیر کپور کے نام کا بنا ٹیٹو مٹوادیا …

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کا معاشقہ بھی میڈیا پر بہت کچھ خبروں میں رہا۔ دپیکا کس قدر رنبیر کی محبت میں گرفتار رہیں، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی گردن پر پشت کی طرف رنبیر کپور کے نام کے ابتدائی حروف ’آر کے‘ (RK)ٹیٹو کی شکل میں کندہ کروا رکھتے تھے۔ رنبیر کے ساتھ تعلق ختم ہونے کے کئی سال بعد تک یہ ٹیٹو دپیکا کی گردن پر موجود رہا تاہم اب رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کے بعد انہوں نے یہ ٹیٹو ختم کروا دیا ہے۔ 

جس طرح دپیکا پڈوکون کے اس ٹیٹو کے پیچھے ان کی رنبیر کے ساتھ محبت کی ایک کہانی موجود ہے، اسی طرح بالی ووڈ کی کچھ دیگر اداکاراﺅں کے ٹیٹوز کے پیچھے بھی کئی دلچسپ اور کچھ جذباتی کہانیاں موجود ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی کلائی پر ٹیٹو کی شکل میں ’Daddy’s li’l girl‘کندہ ہے۔ پریانکا کے والداشوک چوپڑا 10جون 2013ءکو انتقال کر گئے تھے۔ اب بھی پریانکا انٹرویوز میں ان کا ذکر آنے پر آبدیدہ ہو جاتی ہیں۔ یہ ٹیٹو کی تحریر دراصل ان کے والدکے ہاتھ کی تحریر ہے اور یہ پریانکا کی اپنے والد سے محبت ہے کہ اس نے ان کی تحریر کو ٹیٹو کی شکل میں اپنے بازو پر کندہ کروا رکھا ہے۔ 

اسی طرح ہریتک روشن اور ان کی سابق اہلیہ سوزان خان نے اپنے ہاتھوں پر سٹار آف ڈیوڈ ٹیٹو کروا رکھا تھا۔ یہ ان کی باہم محبت کی نشانی ہے جو طلاق کے بعد بھی ان کی کلائیوں پر موجود ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے گردن کی پشت پر تاج، پر اور ایک تلوار ٹیٹو کروا رکھی ہے اوربائیں ٹخنے پر لٹل اینجل کا ٹیٹو بنوا رکھا ہے۔ یہ ٹیٹوز کنگنا رناوت کے بقول اس کے ’گائیڈنگ اینجلز‘ کی عکاسی کرتے ہیں۔سوناکشی سنہا نے اپنی گردن پر لٹل سٹار کا ٹیٹو بنوا رکھا ہے۔ ایک ٹیٹو ان کے بائیں ٹخنے پر بھی موجود ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سابق پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے زویا ناصر سے معافی مانگ لی لیکن کیوں؟ ساری کہانی سامنے آگئی

سابق پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے زویا ناصر سے معافی مانگ لی لیکن کیوں؟ ساری کہانی سامنے آگئی

ہانیہ عامر کی دنا نیر کو گود میں بٹھا کر کھانا کھلاتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی 

ہانیہ عامر کی دنا نیر کو گود میں بٹھا کر کھانا کھلاتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی