in

اداکارہ کبریٰ خان نے عمران خان کو ٹویٹر پر ’اَن فالو‘کر دیا لیکن کیوں؟ وجہ بھی سامنے آ گئی 

اداکارہ کبریٰ خان نے عمران خان کو ٹویٹر پر ’اَن فالو‘کر دیا لیکن کیوں؟ وجہ بھی سامنے آ گئی 

اداکارہ کبریٰ خان نے عمران خان کو ٹویٹر پر ’اَن فالو‘کر دیا لیکن کیوں؟ وجہ …

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیاہے کہ انہوں نے عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو ٹویٹر پر اَن فالو کر دیاہے کیونکہ ان کے کااﺅنٹس پر تمام ٹوٹیس سیاسی ہوتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کبریٰ خان نے نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ انسٹا گرام پر 18 لاکھ زیادہ نہیں ہیں لیکن یہ مخلص لوگ ہیں، میں نے انہیں خریدا ہے نہ ہی کسی سے تعلقات رکھ کر انہیں بڑھایا ہے۔کبریٰ خان کے مطابق عمران خان اور حمزہ علی عباسی بہت زیادہ سیاسی بن گئے تھے اور ان کے اکاونٹس پر صرف سیاسی باتیں ہونے لگی تھیں، جس وجہ سے انہوں نے انہیں ان فالو کردیا۔ حمزہ عباسی بھی عمران خان کے نقش قدم پر چلنے لگے تھے اور ان کی ٹوئٹس زیادہ تر سیاسی ہوتی تھیں۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ برطانیہ میں پیدائش اور لندن میں تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے شروع میں اردو بولنے میں مشکل پیش آئی اور اب بھی ان کی اردو مکمل طرح ٹھیک نہیں۔اقربا پروری پر بات کرتے ہوئے کبریٰ خان نے بتایا کہ جب سے دنیا شروع ہوئی ہے اور جب سے انڈسٹریز کی ایجاد ہوئی ہے، تب سے اقربا پروری چلتی آ رہی ہے اور اس پر بحث کرنا فضول ہے۔ شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی اداکار ہیں جن کا تعلق شوبز خاندان سے نہیں ہے اور بہت سارے شوبز خاندان کے اداکار اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں چھٹیاں کیسے گزاریں

ویڈیو: فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں چھٹیاں کیسے گزاریں

بھارتی اداکار کارتک آریان کورونا میں مبتلا ہوگئے

بھارتی اداکار کارتک آریان کورونا میں مبتلا ہوگئے