in

حریم شاہ کو کس نے مارا، نام سامنے آگیا

حریم شاہ کو کس نے مارا، نام سامنے آگیا

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے اوپر مبینہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ اپنی سہیلی عائشہ اور اس کے ساتھی بہادر شیر کیخلاف درج کرایا۔

حريم شاہ ايک بار پھر تنازع کے شکار ہوگئی ہيں ليکن اس بارانکے سامنے کوئی سياستدان يا عبدالقوی صاحب نہيں بلکہ انکا جھگڑا عائشہ نامی خاتون سے ہوا جنھيں وہ اپنا کزن بتاتی رہی ہيں۔

يہ وہی عائشہ ہيں جن کے ساتھ ملکر حريم نے عبدالقوی صاحب کی پٹائی لگائی تھی، عائشہ کی تھپڑ مارنے کی ويڈيو بہت وائرل ہوئی تھی مگر اس بار عائشہ نے حريم شاہ کو ہي تھپڑ مار ديا ہے۔

سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے ٹاک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ عائشہ میرے ساتھ ہی رہتی تھی میں نے ہر معاملے پر ان کا ساتھ دیا جس کا کوئی نہیں تھا اسے میں نے اپنے ساتھ رکھا ۔

حریم نے کہا کہ میں نے عائشہ کو منع کیا تھا کہ میرا نام استعمال نہ کرو کیونکہ وہ ایک فیملی کو تباہ کررہی تھی جس کے لیے میں نے اسے منع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عائشہ اور بہادر شیر آفریدی نے مجھے گھر میں گھس کر مارا،میں تمام معاملہ قانونی طور پر ڈیل کر رہی ہوں، ابھی تفصیل نہیں بتاسکتی مگر میرے پاس گھر پر حملے کے ثبوت اور گواہ ہیں جو میں پریس کانفرنس میں پیش کروں گی ۔

انہوں نے بتایا کہ عائشہ نے میرے فون کا ڈیٹا بھی چوری کیا جس کی وجہ سے میں ایف آئی اے میں بھی شکایت درج کروائی ہے جبکہ عائشہ کئی بار مجھ سے پیسے لیے اس نے میرا پاسپورٹ بھی چوری کیا ۔

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ لوگ بہت باتیں کرتے ہیں میرا کردار مکمل صاف ہے مجھ پر آج تک کوئی ایف آئی آر نہیں ہے جبکہ عائشہ نامی خاتون پر پہلے سے تین مقدمات درج ہیں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ مفتی قوی نے اسلام کا نام بدنام کیا اس لیے میں جو ان کے ساتھ کیا وہ ٹھیک تھا ۔

حريم شاہ کا دعوی ہے کے وہ اسلام آباد شو ريکارڈ کرنے کيلئے گئی تھيں جہاں عائشہ اور بہادر شيرآفريدی نامی شخص نے انھيں بالوں سے پکڑ کرمارا، لوگوں کے جمع ہونے پر دونوں فرار ہوگئے مگر فون پر سنگين نتائج کی دھمکياں دے رہے ہيں ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسپتالوں پر کنٹرول کا وفاقی فیصلہ غیرقانونی ہے،سندھ حکومت

اسپتالوں پر کنٹرول کا وفاقی فیصلہ غیرقانونی ہے،سندھ حکومت

کیا آصف زرداری کیخلاف پرانے کیسز سراٹھائیں گے؟

کیا آصف زرداری کیخلاف پرانے کیسز سراٹھائیں گے؟