in

‘داور محمود آپ ضرور جاکر اپنا ٹیسٹ کرائیں’

‘داور محمود آپ ضرور جاکر اپنا ٹیسٹ کرائیں’

پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

آمنہ الیاس نے اپنے مداحوں کو کرونا سے متاثر ہونے کی اطلاع انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری کے ذریعے دی۔

بعدازاں اداکارہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ’میرا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، وہ لوگ جو میرے اردگرد موجود ہیں اور جو گزشتہ ایک ہفتے میں مجھ سے ملے میں ان سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’داور محمود آپ تو ضرور جاکر اپنا ٹیسٹ کرائیں اور وہ لوگ میرے قریب نہیں تھے وہ بھی ماسک پہنیں اور ایس او پیز کا خیال رکھیں ‘۔

سال 2020 میں کورونا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات کم از کم 2 ہفتے جبکہ کچھ ڈیڑھ ماہ بعد صحتیاب ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ آمنہ الیاس کے علاوہ بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں بہروز سبزواری، اداکارہ روبینہ اشرف، گلوکار جواد احمد، عثمان مختار، ندا یاسر، ماڈل علیزے گبول، صحیفہ جبار، امیر گیلانی، مریم نفیس، واسع چوہدری علی رحمٰن اور علی عباس سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تین ملزمان کی طالبہ سے زیادتی ویڈیو بنالی پھر کتنا عرصہ بلیک میل کرکے زیادتی کرتے رہے؟

تین ملزمان کی طالبہ سے زیادتی ویڈیو بنالی پھر کتنا عرصہ بلیک میل کرکے زیادتی کرتے رہے؟

این اے 249 ضمنی الیکشن آگے بڑھانے کا مطالبہ

این اے 249 ضمنی الیکشن آگے بڑھانے کا مطالبہ