in

موٹروے کیس کا فیصلہ اداکارہ اشنا شاہ کا موقف بھی آگیا

موٹروے کیس کا فیصلہ اداکارہ اشنا شاہ کا موقف بھی آگیا

موٹروے کیس کا فیصلہ، اداکارہ اشنا شاہ کا موقف بھی آگیا

لاہور (ویب ڈیسک)  موٹر وے  کیس کا فیصلہ آنے کے بعد اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ کورٹ کا فیصلہ متاثرہ خاتون کا صدمہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اشنا شاہ نے کہا کہ ’موٹر وے سانحے کے متاثرین کے لیے عدالت کا مجرمان کو سزائے موت کا فیصلہ صدمہ کم کرنے میں معاون ہوگا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’عدالت کا یہ تاریخی فیصلہ آنے والے دنوں میں دوسروں کی بہت مدد کرسکتا ہے۔‘اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ خاتون کیلئے اور ان کے بچوں کیلئے بہت سا پیار اور دعائیں۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہفتے کو زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا تھا، دونوں مجرموں کو موت اور عمر قید کی سزاسنائی گئی تھی۔لاہور میں 8 اور 9ستمبر 2020 ءکی درمیانی شب ایسٹرن بائی پاس پر ریپ کیس میں ملوث دونوں ملزمان کو تقریبا ساڑھے 6 ماہ بعد سزا سنائی گئی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شیخ رشید نے کرونا ویکسین لگوالی

شیخ رشید نے کرونا ویکسین لگوالی

اس سال 23 مارچ پریڈ پر کیا ہوگا؟

اس سال 23 مارچ پریڈ پر کیا ہوگا؟