in

بیرون ملک موجودثمینہ احمد کیلئے منظر صہبائی کاخاص پیغام

بیرون ملک موجودثمینہ احمد کیلئے منظر صہبائی کاخاص پیغام

سینیئرآرٹسٹ منظرصہبائی نے اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کو سالگرہ پر ایک خوبصورت پیغام کے ساتھ مبارکباددی ہے۔

انسٹاگرام پرثمینہ کے ساتھ ایک دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے منظرصہبائی نے دل والے ایموجیز کے ساتھ کیپشن میں لکھا ” میری ثمینہ کو سالگرہ مبارک، وہ خاتون جس سے میں اس دنیا میں سب سے زیادہ محبت کرتا ہوں اور اگلے جہاں میں بھی کرتا رہوں گا”۔

یہ جوڑی گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران 4 اپریل کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔، منظر صہبائی نے گزشتہ روز اپنی 70 ویں سالگرہ منائی ہے۔

ایک اورپوسٹ میں منظرصہبائی اپنی سالگرہ کا کیک سامنے رکھےجس میں اپنی 3 بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خاص دن پر اہلیہ کویاد کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ” ثمینہ کی کمی محسوس ہورہی ہے، وہ ملک سے باہر ہے”۔

منظرصہبائی نے عمیرہ احمد کے لکھے گئے مقبول ڈرامے ”الف ” میں قلب مومن (حمزہ علی عباسی) کے دادا عبدالعلیٰ کا کردارنبھایا جبکہ فلم بول، ماہِ میر اورزندہ بھاگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھاچکے ہیں۔

سال 2011 میں شعیب منصور کی فلم بول سے فلمی سفر کا آغازکرنے والے منظرصہبائی لکس اسٹائل ایوارڈز اور سارک فلم ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

ثمینہ احمد کا نام ڈرامہ انڈسٹری میں کسی تعارف کا محتاج نہیں، وہ الف نون، فیملی فرنٹ، دھوپ میں ساون، میرے ہمدم میرے دوست ، آنگن سمیت متعدد ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔سینیئرآرٹسٹ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازاجاچکا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جشن نوروزکادنیا بھرمیں آغاز،گوگل کاڈوڈل بھی خوشیاں منانےلگا

جشن نوروزکادنیا بھرمیں آغاز،گوگل کاڈوڈل بھی خوشیاں منانےلگا

حریم شاہ کو اپنی ویڈیوز لیک ہونے کا ڈر ستانے لگا اپنی دوست کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کر لیا حیران کن انکشاف

حریم شاہ کو اپنی ویڈیوز لیک ہونے کا ڈر ستانے لگا اپنی دوست کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کر لیا حیران کن انکشاف