in

منال خان اوراحسن محسن اکرام کی پُول ویڈیوپرشدیدتنقید

منال خان اوراحسن محسن اکرام کی پُول ویڈیوپرشدیدتنقید

سیلبرٹیزکو بطورپبلک فگراکثرہی لباس یا کسی اوروجہ کے باعث تنقید کاسامنا کرناپڑجاتا ہے۔ حال ہی میں احسن محسن اکرام کے ساتھ منگنی کی انگوٹھی کا تبادلہ کرنے والی منال خان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

منال اور احسن کی ایک مختصرویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہے جس میں وہ سوئمنگ پول میں موجود ہیں۔ انسٹاگرام پریہ ویڈیو احسن محسن اکرام نے منال کے ساتھ دوستی کا ایک سال مکمل ہونے پرشیئرکی تھی۔

کیپشن میں 20 مارچ 2020 یعنی ایک سال پہلے کی تاریخ کے ساتھ احسن نے لکھا ” ایک سال گزرگیا، سوسال مزید گزرنے باقی ہیں ”۔

ویڈیو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں میں اسے غیراخلاقی قراردیتے ہوئے منال اوراحسن کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

شدید تنقید کا نشانہ بننے کے بعد احسن نے پوسٹ کا کمنٹس سیکشن بند کردیا ہے، تاہم مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس پربھی یہ ویڈیو موجود ہے جہاں تبصرے جاری ہیں۔

اس سے قبل 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر دونوں نے اپنے تعلق کو واضح کیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ منال کو تنقید کا نشانہ بننا پڑا ہو، اس سے قبل ایک فوٹو شوٹ کے دوران سیٹ پر لیٹنے کی ویڈیو اور پھر احسن خان کے شو ”ٹائم آوٹ وداحسن خان” میں مغربی طرز کا لباس پہننے پر بھی منال تنازع کی زد میں آئیں۔

تاہم لگتا ہے کہ منال کو ایسے تبصروں یا تنقید سے فرق نہیں پڑتا، ویڈیو والے معاملے پر تو فی الحال دونوں کا ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم احسن خان کے شومیں پہننے والے لباس سے متعلق ایک تبصرے کا منال نے خوب کرارا جواب دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو:شادی کی تقریب میں موبائل فونز،پیسوں کی بارش

ویڈیو:شادی کی تقریب میں موبائل فونز،پیسوں کی بارش

عاطف اسلم کا”چلےتوکٹ ہی جائے گاسفر”چھاگیا

عاطف اسلم کا”چلےتوکٹ ہی جائے گاسفر”چھاگیا