in

روحیل حیات کوک اسٹوڈیو کے اگلےسیزن کا حصہ نہیں ہونگے

روحیل حیات کوک اسٹوڈیو کے اگلےسیزن کا حصہ نہیں ہونگے

معروف موسیقار روحیل حیات نے کوک اسٹوڈیو کے علیحدگی اختیار کرلی ۔

ٹوئٹر پر ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے روحیل حیات نے بتایا کہ وہ کوک اسٹوڈیو سے علیحدہ ہوچکے ہیں ۔

مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ کوک اسٹوڈیو سے بریک لینے کے بعد سوشل میڈیا پر ایکٹو ہوئے ہیں۔

جس پر روحیل حیات نے جواب دیا کہ مجھے یقین ہے کہ کوک اسٹوڈیو کے اگلے سیزن کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے لیکن میں اس میں شامل نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا یہ پتا لگانے کے لیے بہترین جگہ ہے کوئی، کس طریقے سے غیر جانبدار یا متعصب ہے، میں اسے (سوشل میڈیا کو) اپنے عدم توازن کی پیمائش کے لیے آلے کے طور پر استعمال کررہا ہوں۔

دوسری جانب کوک اسٹوڈیو رواں برس پاکستان ڈے اسپیشل بھی ریلیز کررہا ہے جسے حمزہ پروڈیوس کررہے ہیں۔

ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ زلفی نے کہا کہ ہرسال اس بات کو قوی امکان ہوتا ہے کہ کوئی قابل شخص بطور پروڈیوسر آئے، لہذا اس بار ممکن ہے کہ ایسا ہو اور وہ پروڈیوس کریں۔

یاد رہے کہ روحیل حیات نے کوک اسٹوڈیو کے لگاتار 6 سیزنز پروڈیوس کرنے کے بعد سیزن 12 میں واپسی کی تھی، روحیل حیات نے سال 2008 میں کوک اسٹوڈیو کو لانچ کیا تھا تاہم 6 سیزنز بعد انہوں نے 2013 میں کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

ان کے بعد سیزن 7 سے 10 تک اسٹرنگز بینڈ نے کوک اسٹوڈیو کو سنبھالا اور 2017 میں اسے خیرباد کہہ دیا جس کے بعد علی حمزہ او زوہیب قاضی نے سیزن 11 پروڈیوس کیا تھا۔ بعدازاں روحیل حیات 2019 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 میں واپس آئے اور سیزن 2020 بھی انہوں نے پروڈیوس کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

News-in-Brief-Urdu

پاکپتن میں مسجد کی چھت گر گئی، 2 بچیاں جاں بحق، 8 زخمی

ہوا میں جھولتے ٹرک سے2افراد کوکیسے بچایا گیا؟

ہوا میں جھولتے ٹرک سے2افراد کوکیسے بچایا گیا؟