in

 صحیفہ جبار  کو شادی سے 10دن قبل آڈیشن کیلئے کال کیے جانے کا انکشاف لیکن پھر اداکارہ  بارات کے کتنے روز بعد شوٹنگ کی؟ خود ہی بتادیا

 صحیفہ جبار  کو شادی سے 10دن قبل آڈیشن کیلئے کال کیے جانے کا انکشاف لیکن پھر اداکارہ  بارات کے کتنے روز بعد شوٹنگ کی؟ خود ہی بتادیا

 صحیفہ جبار  کو شادی سے 10دن قبل آڈیشن کیلئے کال کیے جانے کا انکشاف لیکن پھر …

سورس:   Instagram/saheefajabbarkhattak

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار  نے بتایا کہ مجھے پہلے آڈیشن کی کال نجی ٹی وی چینل کی طرف سے اپنے مایوں والے دن موصول ہوئی جس پر میں نے کہا کہ 10 دن بعد میری شادی ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ میں کچھ اچھا کر پاؤں گی،  تفصیلات بتانے کے باوجود مجھے آڈیشن پر آنے کے لیے اصرار کیا جاتا رہا، مایوں کے اگلے دن آڈیشن کے لیے گئی اور بہت برا آڈیشن دیا لیکن اس کے باوجود سلیکٹ ہوگئی اور پھر شادی کے 20 دن بعد اپنے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ پر پہنچ گئی۔

اپنے ایک انٹرویو میں صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی مشہور ہونے کا شوق تھا لیکن پٹھان فیملی سے تعلق ہونے کی وجہ سے کبھی ماڈلنگ اور ایکٹنگ کا نہیں سوچا، یونیورسٹی پہنچنے تک انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ کبھی ماڈلنگ کریں گی لیکن جب کچھ چیزیں آپ کے نصیب میں ہوتی ہیں تو پھر راستے خود بخود بننا شروع ہوجاتے ہیں اور آپ کو لوگ بھی پھر ویسے ہی ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ   میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میں ایک ماڈل بنوں گی،مجھے لگتا تھا کہ میں ایک بہت پڑھی لکھی شخصیت بنوں گی اور ایک ایسی شخصیت بنوں گی جو بہت مشہور ہو گی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شرجیل خان کی فٹنس پر کام کررہے ہیں، بابراعظم

شرجیل خان کی فٹنس پر کام کررہے ہیں، بابراعظم

بڑھتے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار اداکارہ میرا نے بھی شہریوں کیلئے پیغام جاری کردیا

بڑھتے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار اداکارہ میرا نے بھی شہریوں کیلئے پیغام جاری کردیا