in

اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹر پر اپنے نام کے آگے ’TI‘ کیوں لگا رکھا ہے اور اس کا مطلب کیاہے؟ آخر کار پتا چل گیا

اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹر پر اپنے نام کے آگے ’TI‘ کیوں لگا رکھا ہے اور اس کا مطلب کیاہے؟ آخر کار پتا چل گیا

اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹر پر اپنے نام کے آگے ’TI‘ کیوں لگا رکھا ہے اور اس کا …

کراچی (ویب ڈیسک)تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے  ٹویٹر اکاونٹ پر نام کے آگے انگریز کا دو الفاظ (TI) لکھ رکھے ہیں جس پر صارفین اکثر یہ سوچتے ہوں گے کہ آخر اس کا مطلب کیا ہے تاہم اب اداکارہ نے خود ہی اس کا مطلب بھی بیان کر دیا ہے۔

مہوش حیات نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تو اس دوران شو کے میزبان نے اداکارہ سے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق سوال کیا جس پر مہوش حیات نے بتایا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موجود TI کا مطلب تمغہ امتیاز ہے نا کہ تحریک انصاف۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لفظ TI لفظ OBE کے مساوی ہے۔ اگر آپ اپنے نام کے آگے لفظ OBE لکھ سکتے ہیں اسی طرح میں نے اپنے نام کے آگے TI (تمغہ امتیاز ) لکھا ہوا ہے۔

شو کے دوران مہوش حیات سے تمغہ امتیاز کے بعد کی جانے والی شدید تنقید سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔

اس پر مہوش حیات نے کہا کہ مجھے تمغہ امتیاز ملنا چاہیے یا نہیں اس پر کوئی بھی اپنی رائے دے سکتا ہے لیکن مجھے تمغہ امتیاز میری کارکردگی یا سخت محنت کے بجائے کچھ اور وجوہات کی بناء پر دیا گیا، یہ کہنا غلط ہے اور یہ تنقید میرے لیے معنی نہیں رکھتی۔

واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کے مداحوں میں اس حوالے سے تجسس پایا جاتا تھا اور مداحوں کا خیال تھا کہ لفظ TI سے مراد تحریک انصاف ہے۔

اداکارہ مہوش حیات کو 2019 میں یومِ پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ’تمغہ امتیاز‘ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جبری گمشدگیاں روکنےکابل:قانون میں ترمیم کرناپڑی توکرینگے،وزیراعظم

جبری گمشدگیاں روکنےکابل:قانون میں ترمیم کرناپڑی توکرینگے،وزیراعظم

کترینہ کیف نے نئی تصویر شیئرکردی

کترینہ کیف نے نئی تصویر شیئرکردی