in

بیوٹی فلٹرزاب ہماری زندگیوں کاحصہ ہیں،ہانیہ عامر

بیوٹی فلٹرزاب ہماری زندگیوں کاحصہ ہیں،ہانیہ عامر

اداکارہ ہانیہ عامرنے اعتراف کیا ہے کہ وہ انسٹاگرام پر بیوٹی فلٹرز استعمال کرتی ہیں اور اس میں کوئی غلط بات نہیں۔

ہانیہ نے ویڈیوزشیئرکیں جن میں سے ایک میں وہ فلٹرکے ساتھ بات کررہی ہیں جبکہ دوسری فلٹرکے بغیر ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ 2021 ہے اور فلٹرز اب ہماری زندگیوں کا حصہ ہیں ، ہر کوئی انہیں استعمال کررہا ہے، جب کوئی انسٹاگرام پرفلٹراستعمال کرتا ہے تو وہ اسٹوریزکے اوپری حصے میں واضح ہوتا ہے۔ ہر ایک کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ لوگ بیوٹی فلٹرزاستعمال کررہے ہیں۔

ہانیہ نے واضح کیا” میری ناک اتنی نوکدارنہیں، میرے گال اتنے ابھرے ہوئے نہیں اور نہ ہی میری آئی بروز اتنی پرفیکٹ ہیں، میری آنکھیں اتنی چمکتی ہوئی نہیں اور نہ ہی میرے ہونٹ اتنے بڑے ہیں ”۔

اس سے قبل ہانیہ کی ایک ویڈیو خاصی تنقید کا نشانہ بنی تھی جس میں وہ فلٹر کااستعمال کرتے ہوئے فالوورز کو مشورہ دے رہی تھیں کہ اپنی جلد کو اپنائیں، صارفین نے اسے ہانیہ کا دہرا معیار قراردیا تھا جبکہ اسی حوالے سے ہانیہ کا کہنا تھا کہ لوگ رنگت سے متعلق ان کا نقطہ نظر سمجھنے سےقاصر رہے۔

اداکارہ کا کہناتھا کہ بیوٹی فلٹر استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں جب تک کہ آپ پرکسی قسم کا دباو نہ ہو۔

ہانیہ اکثر جلد سے متعلق خواتین کی پریشانیوں پرآواز اٹھاتی رہتی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت نےجمہوریت کی پاسداری نہ کی توپابندیاں لگائینگے،امریکی سینیٹر

بھارت نےجمہوریت کی پاسداری نہ کی توپابندیاں لگائینگے،امریکی سینیٹر

لودھراں:گاڑی پرفائرنگ،4افراد کے قتل کا مقدمہ درج

لودھراں:گاڑی پرفائرنگ،4افراد کے قتل کا مقدمہ درج