in

ایمازون پرائم کی پہلی بالی ووڈ فلم کا اعلان

ایمازون پرائم کی پہلی بالی ووڈ فلم کا اعلان

آن لائن شاپنگ کی بڑی امریکی کمپنی ایمیزون بالی وڈ میں اپنی پہلی فلم بنانے جا رہی ہے جس میں مرکزی کردار اکشے کمار جلوہ گرہوں گے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایمیزون نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم کا نام ’رام سیتو‘ ہے جو آن لائن پلٹ فارم سے پہلے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز اور نصرت بھروچا مرکزی کردار میں بھی نظر آئیں گی۔

اداکار اکشے کمار نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اکشے کمار ، جیکلین فرنانڈیز اور نصرت بھروچا تینوں افراد ہوائی جہاز کی سیڑھیوں پر بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ‘ رام سیتو ‘ میں اکشے کمار آثار قدیمہ کے ماہر کا کردار ادا کریں گے، اس کا کردار بہت سارے ہندوستانی اور بین الاقوامی پیشہ ور آثار قدیمہ کے ماہرین سے متاثر ہے۔ فلم میں جیکلین اور نصرت کا کردار بھی ایک خود کفیل خاتون کاہوگا ، لیکن فلم میں ان کا کردار کیا ہوگا اس پر ابھی بھی سسپنس برقرار ہے۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس، ایمیزون اور ڈزنی کے ہاٹ سٹار سمیت عالمی سٹریمنگ پلیٹ فارمز نے حال ہی میں انڈیا میں اپنی موجودگی بڑھائی ہے۔

ان کی شہرت کی وجہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث لگنے والا لاک ڈاؤن بھی ہے جس کی وجہ سے سینما گھر جا کر فلم دیکھنے کے شوقین افراد اب گھروں سے نکلنے سے کتراتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اویغورمسلمانوں کا حراستی مراکز بند کروانے کیلئے امریکا کو خط

اویغورمسلمانوں کا حراستی مراکز بند کروانے کیلئے امریکا کو خط

لودھراں میں فائرنگ  4 افراد ہلاک 2 زخمی 

لودھراں میں فائرنگ  4 افراد ہلاک 2 زخمی