in

فلم زندگی تماشا نے دوعالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیے

فلم زندگی تماشا نے دوعالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیے

فلم ’زندگی تماشا‘نے بہترین فلم اور اس میں مرکزی کردار ادا کرنے والے پاکستانی اداکار عارف حسن نے ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول کی ورچوئل تقریب 15 مارچ کو منعقد ہوئی جس میں 20 ممالک کی 40 فلموں کو دکھایا گیا۔ فیسٹیول کے دوران فلم ’’زندگی تماشا‘‘ نے بہترین فلم کا اسنو لیوپرڈ ایوارڈ جیتا۔

فلم کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ نے جیوری ممبر لوبا بالاگووا کندور سے ایوارڈ حاصل کیا۔ جب کہ فلم کے مرکزی اداکار عارف حسن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ سرمد کھوسٹ نے اپنی بہن کنول سرمد کے ساتھ مل کر اس فلم کوبنایا تھا جبکہ فلم کی کہانی نیشنل کالج آف آرٹس سے گریجویشن مکمل کرنے والی طالبہ نرمل بانو کی لکھی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سرمد کھوسٹ کی فلم ‘زندگی تماشا’ کا ٹریلر 2019 میں سامنے آیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے جنوری 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب تک اسے پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پرانی سبزی منڈی پرکے ایم سی انسدادتجاوزات کی ٹیم پرحملہ

پرانی سبزی منڈی پرکے ایم سی انسدادتجاوزات کی ٹیم پرحملہ

پی ڈی ایم اتحاد برقرار رکھنا چیلنج ہے، محمد زبیر

پی ڈی ایم اتحاد برقرار رکھنا چیلنج ہے، محمد زبیر