in

کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکارہ متھیرا زمبابوے کے ایک معروف سیاستدان کی بیٹی ہیں اگر نہیں تو  یہ خبرآپ کیلئے ہے 

کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکارہ متھیرا زمبابوے کے ایک معروف سیاستدان کی بیٹی ہیں اگر نہیں تو  یہ خبرآپ کیلئے ہے 

کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکارہ متھیرا زمبابوے کے ایک معروف سیاستدان کی بیٹی ہیں …

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل، گلوکارہ، اداکارہ و میزبان متھیرا نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تعریفوں  کے پُل باندھ دیے اور کہا کہ   بلاول میں ایک عظیم لیڈر بننے کی تمام تر خصوصیات موجود ہیں، انہوں نے اپنی فیملی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کے والد زمبابوے کے ایک جانے پہچانے سیاستدان ہیں۔

اداکارہ کا کہناتھاکہ بلاول اور پیپلزپارٹی  کی گورنمنٹ کا ٹائم جلد آئے گا، پاکستان کی تاریخ میں زرداری اور مشرف کا دور بہترین تھا، اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھاکہ  ’بینظیر اُن کی پسندیدہ سیاستدان ہیں۔‘

ایک آن لائن شو میں زمبابوے سے پاکستان منتقلی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے متھیرا کاکہناتھاکہ   اُن کے والد زمبابوے کی اپوزیشن میں جانے مانے سیاستدان تھے، گھریلو ناچاقی کے باعث والد اور والدہ میں طلاق ہوگئی اور وہ خود والدہ کے ساتھ راتوں  رات  پاکستان منتقل ہوگئیں۔‘متھیرا نے بتایا کہ اُن کی اپنی شادی کی ناکامی کے بعد اب وہ خود ہی اپنے 5 سالہ بیٹے آہل کے ہمراہ رہتی ہیں، بیٹے کے نام کے معنی متھیرا نے ’عظیم شہزادہ‘ بتائے۔

انہوں نے کہا کہ میں بچے کے کیرئیر کے حوالے سے خودغرضی کا مظاہرہ کرنے کی قائل نہیں، بیٹا بڑا ہوکر اپنے کیرئیر کا خود انتخاب کرے گا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت کے ساتھ دوستی پر یقین رکھتی ہوں: اداکارہ میرا

بھارت کے ساتھ دوستی پر یقین رکھتی ہوں: اداکارہ میرا

بھارت کےساتھ دوستی وامن پریقین رکھتی ہوں،میرا

بھارت کےساتھ دوستی وامن پریقین رکھتی ہوں،میرا