in

مذہب نہیں،اداکارانہ صلاحیتوں پرخوش ہوناچاہیے

مذہب نہیں،اداکارانہ صلاحیتوں پرخوش ہوناچاہیے

اداکارہ مہوش حیات اس بات سے ناخوش ہیں کہ آسکر کیلئے نامزدگی پررز احمد کی اداکاری کو سراہنے کے بجائے ان کے مذہب کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیاجارہا ہے۔

فلمی دنیا کے معتبرترین سمجھے جانے اکیڈمی ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی بار کوئی مسلمان اور پاکستانی نژاد یڈ رول میں بہترین اداکاری کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ پاکستانی نژاد رز احمد کو فلم ” ساؤنڈ آف میٹل” میں بہترین اداکاری پرنامزدکیا گیا۔

سوشل میڈیا پر سرخیوں میں اس بات کو نمایاں جگہ دی گئی کہ آسکر کی تاریخ میں پہلی بات کوئی مسلمان اداکار یہاں تک پہنچا جس پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے میڈیا ہاؤسز پر تنقید کی ۔

اداکارہ نے اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ خبریہ نہیں ہونی چاہیے تھی کہ رضوان احمد آسکرکیلئے نامزد ہونے والے پہلے مسلمان اداکار ہیں ، بلکہ اس کے بجائے ان کی پرفارمنس پر بات کرنی چاہئے تھی جس کی وجہ سے وہ اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے۔

مہوش نے مزید لکھا ” لیکن آئیے ایک ایسی دنیا قبول کریں جہاں ہم مین اسٹریم میڈیا میں منصفانہ نمائندگی کیلئے لڑرہے ہیں، 1929 سے لیکر اب تک پہلی بار کسی مسلمان کو بہترین اداکارکے لیے نامزد کیا گیا جو بہت بڑی بات ہے” ۔

مہوش کے علاوہ اداکارہ منشاء پاشا اورصنم سعید نے بھی اس خبر پرخوشی کااظہار کیا۔

صنم سیعد نے رزکو اس اعزاز کا مستحق قراردیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے مسلم اداکاروں کی نمائندگی میں تبدیلی آئے گی۔

فلم ’’ساؤنڈ آف میٹل‘‘ میں رزاحمد نے ریوبن اسٹون نامی ایک ایسے ڈرمرکا کردارادا کیا جواپنی سماعت کھودیتا ہے، فلم میں نشے کی لت کے باعث اسکی زندگی میں تباہی اورپھر اس لت سے چھٹکارے کی جدوجہد دکھائی گئی ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے رز کا خاندان 70 کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہواتھا۔ اداکار کے دادا شاہ محمد سلیمان برطانوی راج میں وہ پہلے مسلمان جج تھے جو الہ آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے۔

حتمی نامزدگیوں کااعلان بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ اوران کے شوہرنک جوناس نے 15مارچ کو کیاتھا جبکہ 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب 25 اپریل 2021 کو منعقد کی جارہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ندا یاسر نے مجھے 21 تھپڑ مارے: عدنان ٹیپو

ندا یاسر نے مجھے 21 تھپڑ مارے: عدنان ٹیپو

آج پھر سے انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا 

آج پھر سے انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا