in

ندا یاسر نے مجھے 21 تھپڑ مارے: عدنان ٹیپو

ندا یاسر نے مجھے 21 تھپڑ مارے: عدنان ٹیپو

ندا یاسر نے مجھے 21 تھپڑ مارے: عدنان ٹیپو

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں مزاحیہ انداز اپنا کر اداکاری میں نام کمانے والے اداکار عدنان شاہ ٹیپو اس وقت چھائے ہوئے ہیں اور اب وہ سنجیدہ ادکاری سے بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں لیکن اپنے اس سفر کے دوران پیش آنے والے انتہائی دلچسپ واقعہ سے انہوں نے پہلی مرتبہ پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ  انہیں میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے سیٹ پر 21 تھپڑ مارے تھے۔

عدنان شاہ ٹیپو نے ایک ویب شو میں اپنے 23 سالہ کیرئیر کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات سے متعلق گفتگو کی۔عدنان ٹیپو نے بتایا کہ ایک سین تھا جس میں مجھے ندایاسر کے بھاری ہاتھ سے تھپڑ کھانا تھا اور اسی وجہ سے اس سیٹ پر ندا یاسر نے مجھے 21 تھپڑ مارے۔انہوں نے کہا کہ ندا یاسر کے بھاری ہاتھ سے تھپڑ کھاکھا کر ایک وقت میں چکراگیا تھا۔عدنان کے جواب پر میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر ندا یاسر ایسا یاسر نواز کے ساتھ کریں تو ان کا کیا ہوگا اس پر عدنان ٹیپو کا کہنا تھا کہ کہ ندایاسر ان کے ساتھ تو محبت سے پیش آتی ہوں گی۔خیال رہے کہ اداکار عدنان شاہ ٹیپو پاکستان شوبز انڈسٹری میں منفی کردار نبھانے کے سبب خاصے مشہور ہیں جب کہ وہ بالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کرلیا

نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کرلیا

مذہب نہیں،اداکارانہ صلاحیتوں پرخوش ہوناچاہیے

مذہب نہیں،اداکارانہ صلاحیتوں پرخوش ہوناچاہیے