in

عمران خان کو کہوں گی کہ گھبرانا ہے، اداکارہ متیرا

عمران خان کو کہوں گی کہ گھبرانا ہے، اداکارہ متیرا

اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر کوئی کسی کو جج کرتا ہے جسے کچھ نہیں ملتا وہ دوسروں کو جج کرتا ہے۔

ناشپاتی پرائم ویڈیو کے ٹاک شو (ٹو بی آنیسٹ) میں میزبان تابش ہاشمی کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ متیرا کا کہنا تھا کہ زندگی میں سکون پیسے، فیملی، دوست،اور صحت میں نہیں بلکہ ایک تھرڈ پارٹی جس میں سکون ہے اور وہ میرا ’رب‘ہے، رب راضی تو سب راضی، دنیا آپ کے قدموں میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کافی چیزوں پر فوکس کرتے ہیں لیکن ہم انسانیت پر فوکس نہیں کرتےاگر انسانیت پر فوکس کریں تو سمجھیں رب راضی ہوگیا اللہ سب کے دل میں بستا ہے اس لیے کسی کا دل نہ دکھائیں۔

انہوں نے بتایا کہ اردو پاکستان آکر سکیھی ہے یہاں ہر کوئی کسی کو جج کرتا ہے جسے کچھ نہیں ملتا وہ دوسروں کو جج کرتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کھاتے پیتے گھرانے سے ہوں کھانا بہت پسند ہےجبکہ مجھے کھانے میں دال چاول پسند ہے

متیرا نے کہا کہ سولہ برس کی عمر میں پہلی محبت کی اس عمر غلطیاں ہوجاتی ہیں ،میرے پاس بہت سے کتے ہیں، زندگی میں ایک چیز سیکھی ہے ایک کتے کو ڈرانے کیلئے ایک بڑا کتا رکھو۔

انہوں نے بتایا کہ ہمایوں سعید اور اداکار شان اچھے اداکار ہیں، ہمایوں سعید رومانوی سین میں فٹ ہوتے ہیں وہ اصل ہیرو ہیں ۔

اپنے آپ پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اگر کچھ بہت زیادہ ہوگا تو وہ لعنت بن جاتا ہے ہر چیز کو متوازن ہونا چاہیئے، ہمارے ہر کسی کو ٹرول کرنا شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہوں گی کہ گھبرانا ہے ہم بھی گھبرا رہے ہیں آپ بھی گھبرائیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں بینیظر کی بہت بڑی فین ہوں مشرف اور آصف زرداری کا دور بہتر تھا، آج کل بلاول پسند ہے اس کا بھی ٹائم آئے گا ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی ایم اختلافات: عثمان ڈار پروگرام میں لڈو لےآئے

پی ڈی ایم اختلافات: عثمان ڈار پروگرام میں لڈو لےآئے

امریکانےیکم مئی سےافغانستان سےفوجیں نکالنےسےانکارکردیا

امریکانےیکم مئی سےافغانستان سےفوجیں نکالنےسےانکارکردیا