in

‘اس فیلڈ میں اچھی لڑکیاں نہیں چلتیں’

‘اس فیلڈ میں اچھی لڑکیاں نہیں چلتیں’

پاکستانی اداکارہ صبا بخاری نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں کام دینے کے عوض خواتین کے ساتھ غیراخلاقی گفتگو کرنے کا اپنا تجربہ بیان کردیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ صبا بخاری ان دنوں ڈرامہ دل نا اُمید تو نہیں میں نظر آرہی ہیں جبکہ اس قبل بھی انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ڈرامہ دکھ کم نہ ہونگے ،رسم دنیا، جدائی اور علی کی امی شامل ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ ایک طویل کیپشن پوسٹ کیا جس میں انہوں شوبز میں کام ملنے سے قبل پیش آنے والی مشکلات سے پردہ اٹھایا۔

اداکارہ نے لکھا کہ جب وہ شوبز میں کام مانگنے جاتی تھیں تو ان سے یہ کہہ کر ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی تھی کہ’تم میں اتنا کانفیڈنس تو ہے نہیں کہ تم اس میڈیا میں آگے جا سکو‘۔

کسی نے کہا کہ’مسئلہ یہ ہے کہ تم ایک اچھی لڑکی ہو اور اس فیلڈ میں اچھی لڑکیاں نہیں چلتیں‘۔

کسی نے کہا کہ’ایسا کیسے ہوسکتا ہے کسی نے تمہارے ساتھ کچھ غلط کرنے کی کوشش نہ کی ہو‘۔

کسی نے کہا کہ ’ہم تمہیں کام کیوں دیں اور پیسے بھی دیں جب کہ یہاں لڑکیاں کام کے لیے ساتھ سونے کو تیار ہیں‘۔

انہوں نے کہا یہ وہ تمام جملے ہیں جو مجھے اس وقت سننے کو ملے جب وہ مختلف لوگوں کے پاس کام مانگنے جاتی تھیں۔

اداکارہ نے کسی کا نام تو نہیں لیا تاہم صرف اتنا لکھا کہ ان جملوں نے نہ صرف انہیں اندر سے توڑ کر رکھ دیا بلکہ ان کے خواب بھی چکنا چور کردئیے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Lahore Police

لاہور میں ماں بیٹی کے قتل کا معمہ حل

سوات: کانجو میں فورسز کا آپریش، ایک دہشت گرد ہلاک

سوات: کانجو میں فورسز کا آپریش، ایک دہشت گرد ہلاک