in

پاکستانی یوٹیوبرز پر مبنی ویب سیریز ایمازون پرائم پر دیکھیں

پاکستانی یوٹیوبرز پر مبنی ویب سیریز ایمازون پرائم پر دیکھیں

پاکستانی یوٹیوبرز کی حقیقی زندگی پر مبنی ویب سیریز ’کلک بیٹ ‘کو ایمازون پرائم پر ریلیز کردیا گیا۔

امیجینیشن پکچرز کی جانب سے یوٹیوبر پر مبنی ویب سریز ’کلک بیٹ ‘کو گزشتہ برس دسمبر میں یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا، جس میں دو یوٹیوبرز کی زندگی ، جدوجہد اور ان کے کام سے متعلق کہانی کو ترتیب دیا گیا ہے ۔

ویب سریز کی پروڈیوسر غانیہ اسد نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ ابھی 6 اقساط پر مشتمل یہ ویب سریز ایمازون پرائم کے چار ریجنز میں دستیاب ہے جن میں امریکہ ، برطانیہ ، جاپان اور جرمنی شامل ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’کلک بیٹ ‘کو پاکستان اور بھارت یعنی ایشاء ریجن میں ریلیز کے حوالے سے ایمازون پرائم سے بات چل رہی ہے جبکہ اور اسے قبل بنائی گئی ویب سریز ’بی ایف ایف ایس ‘کو بھی ایمازون پر ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

رواں برس پاکستان میں کرونا کے باعث جہاں کئی فلمیں ریلیز نہ ہوسکیں وہیں شائقین اور فلمسازوں کا رجحان ڈیجیٹل پلٹ فارمز کیلئے ویب سیریز کی طرف مبذول ہوتا نظر آرہا ہے ۔

اس سے قبل پروڈیوسر نے بتایا تھا کہ یہ پاکستان کی پہلی ویب سیریز ہے جسے انفرادی طور پر بنا کسی اسپانسر کے بنایا گیا ہے اس ویب سیریز کو ہم نے پروفیشنل طریقے سے عکس بند کیا تاہم اس کی شوٹنگ پاکستان گے علاوہ تھائی لینڈ بھی کی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ویب سیریز میں اہم کردار سمیع رحمان (بیکار فلمز) اور ردا زہرہ نے ادا کیا ہے تاہم اس میں پاکستان کے معروف یوٹیوبر بھی نظر آئینگے جن میں جنید اکرم ،علی گُل پیر، تیمور صلاح الدین (مورو) ، بیکار فلمز اور کراچی وائنز سمیت دیگر شامل ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس یوٹیوب چیلنز پر گزشتہ ڈھائی برس سے کام کررہے ہیں اس سے قبل ہم نے ایک 6 اقساط پر مشتمل ویب سیریز ’بی ایف ایف ایس ‘ریلیز کی جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: علی گل پیر نےکرپشن ختم کرنے کا طریقہ بتادیا

ویڈیو: علی گل پیر نےکرپشن ختم کرنے کا طریقہ بتادیا

فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں، شاہدخاقان عباسی

فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں، شاہدخاقان عباسی