in

سائرہ اورشہروزکوبڑی اسکرین پرساتھ دیکھنےکیلئےتیاررہیں

سائرہ اورشہروزکوبڑی اسکرین پرساتھ دیکھنےکیلئےتیاررہیں

سائرہ یوسف اورشہروزسبزواری کے مداحوں کو شاید ہی یاد ہو کہ یہ جوڑی علیحدگی سے قبل ایک فلم میں اکٹھےکام کررہی تھی۔

صدف کنول سے شادی پرشہروز کو شدید تنقید کاسامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد یہ معاملہ ٹھںڈا ہوگیا لیکن علیحدگی سے قبل یہ جوڑا جس فلم میں کام کررہا تھا وہ اب پروڈکشن کے آخری مرحلے میں ہے۔

فلم کے حوالےسے تفصیلات تو کبھی منظرعام پرنہیں آئیں لیکن سائرہ اور شہروز نےفروری 2018 میں مداحوں کو اس حوالے سے بتایا تھا۔

ایکسپریس ٹریبیون میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس جوڑی نے ویلنٹائن ڈے پر انسٹاگرام پرتصویر شیئرکی تھی جس کے کیپشن میں شہروز نے ”سائی” اور سائرہ نے ”روز” لکھا تھا۔

سائروز (سائرہ، شہروز) ان دونوں کے ناموں کا مخفف ہے جوتاحال سائرہ کی انسٹاآئی ڈی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شہروز سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا فلموں کا انتخاب صحیح ہے تو ان کا کہناتھا کہ میں نے
میں نے زندگی میں کبھی کوئی غلط انتخاب نہیں کیا، کوئی بھی کام کرنے سے پہلے بسم اللہ کہتا ہوں اور اپنے طور پربہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

شہروز نے بتایا کہ وہ ان دنوں 3 فلموں میں کام کررہے ہیں جن میں سے ایک سابقہ اہلیہ سائرہ کے ساتھ ہے اور اس فلم کا صرف ایک گانا باقی ہے جس کی شوٹنگ رواں مہینے کی 25 ، 26 اور 28 تاریخ کو ہوگی۔

سائرہ اور شہروز کی ایک ساتھ یہ دوسری فلم ہوگی، اس سے قبل دونوں فلم ” چلے تھے ساتھ ” میں کام کرچکے ہیں۔

شادی کے 8 سال بعد رواں سال مارچ میں سائرہ اور شہروز کی راہیں جدا ہونے کے بعد 31 مئی کو شہروز نے ماڈل صدف کنول کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔ سوشل میڈیاصارفین میں سے بیشتر نے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سائنوفارم ویکسین کی تیسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

سائنوفارم ویکسین کی تیسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

فضل الرحمان کو ہاتھ ہونے کا بتادیا تھا،شیخ رشید

فضل الرحمان کو ہاتھ ہونے کا بتادیا تھا،شیخ رشید