in

پریانکا کی”وائٹ ٹائیگر”آسکرلےاڑے گی؟

پریانکا کی”وائٹ ٹائیگر”آسکرلےاڑے گی؟

بالی ووڈ اداکارراج کمارراؤاورپریانکا چوپڑا کی فلم ” دی وائٹ ٹائیگر” رواں سال آسکر ایوارڈزکی نامزدگیوں میں شامل ہے۔

پریانکا اور ان کے شوہرنک جونس نے پیر کے روز 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لئے 23 کیٹگریزمیں نامزدگیوں کا اعلان کیا۔

بیسٹ ایڈاپٹڈ اسکرین پلے کی کیٹگری کااعلان کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ” ہم آسکر کے لئے نامزد ہوئے ہیں، اور میرے یہ اعلان خود کرنے نے اس کو بہت خاص بنادیا ہے”۔

پریانکا اس فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسربھی ہیں جبکہ دیگرکاسٹ میں آدرش گوراو، راجکمارراؤ شامل ہیں ۔

 فلم کی کہانی 2008 میں انگریزی زبان کا سب سے معتبر انعام بُکرپرائز جیتنے والے اروند ادیگا کے ناول پرمبنی ہےجس کا مرکزی کردار بلرام حلوائی ہے اور یہ ناول اس کی زندگی کا غریبی سے امیری تک کا سفر ہے۔

وائٹ ٹائیگر22 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تھی، فلم کو رامین بحرانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

آسکرایوارڈز کی تقریب 25 اپریل 2021 کو منعقد کی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت میں لڑاکا مگ21 طیارے کا حادثہ، پائلٹ ہلاک

بھارت میں لڑاکا مگ21 طیارے کا حادثہ، پائلٹ ہلاک

پی ڈی ایم میں دراڑ پڑگئی ہے، نوازشریف کا اعتراف

پی ڈی ایم میں دراڑ پڑگئی ہے، نوازشریف کا اعتراف