in

جیل جانے کی جھوٹی خبروں پر میشا شفیع کا ردعمل بھی آگیا

جیل جانے کی جھوٹی خبروں پر میشا شفیع کا ردعمل بھی آگیا

جیل جانے کی جھوٹی خبروں پر میشا شفیع کا ردعمل بھی آگیا

کراچی (ویب ڈیسک) گلوکارہ میشا شفیع نے جیل جانے کی جعلی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہراساں ہونے سے زیادہ مشکل کام اس ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

میشا شفیع نے انسٹاگرام پر  مقامی نشریاتی ادارے کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ میشا شفیع کے جیل جانے کی خبر جعلی ہے اور لکھا ’’ایک اور دن، ایک اور جعلی معلومات کی مہم۔‘‘ میشا شفیع نے مزید لکھا ہراساں ہونے سے زیادہ مشکل اس ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہراسانی کا شکار نجانے کتنی آوازیں خاموش رہ جاتی ہیں۔میں ان خاموش رہ جاتی والے آوازوں کی طاقت ہوں اور ان لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہوں جو سب کے بہتر مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنے حال کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔‘‘

گزشتہ روز چند بھارتی نشریاتی اداروں اور برطانوی نشریاتی ادارے ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ گلوکارہ میشا شفیع کو علی ظفر جنسی ہراسانی کیس میں عدالت کی جانب سے3 سال کی سزا سنادی گئی ہے تاہم اس خبر میں کوئی صداقت نہیں تھی  اور اب میشا شفیع نے اپنی جیل جانے کی جعلی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

واضح رہے کہ  گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے 3 سال قبل می ٹو مہم کے تحت گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا کیس دائر کیا گیا تھا جس کے جواب میں علی ظفر نے میشا شفیع پر ان کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے کا مقدمہ درج کیا تھا اور قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ کیس میں  شکست کی صورت میں گلوکارہ کو جیل جانا پڑسکتا ہے، علی ظفر کی درخواست پر میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا  تھا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور یونیورسٹی میں لڑکی اور لڑکے کا ایک دوسرے کو پروپوز کرنے کا معاملہ عروہ حسین بھی طلبہ کی حمایت میں آگے آگئیں

لاہور یونیورسٹی میں لڑکی اور لڑکے کا ایک دوسرے کو پروپوز کرنے کا معاملہ عروہ حسین بھی طلبہ کی حمایت میں آگے آگئیں

کراچی:بینک ڈکیتی کےدوران 2سیکورٹی گارڈز زخمی

کراچی:بینک ڈکیتی کےدوران 2سیکورٹی گارڈز زخمی