in

ٹک ٹاک جنت مرزا کی ڈیبیو فلم کا پوسٹر وائرل

ٹک ٹاک جنت مرزا کی ڈیبیو فلم کا پوسٹر وائرل

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی ڈیبیو فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

فلم کے کئی پوسٹر حال ہی میں ریلیز کئے گئے ہیں اور یہ پوسٹر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے، یہ فلم گشتہ برس ریلیز ہونا تھی تاہم کرونا وائرس کے باعث فلم مکمل نہ ہوسکی تھی ۔

گزشتہ برس سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار سید نور کا کہنا تھا کہ بڑے عرصے بعد بڑی محنت سے یہ فلم بنائی ہے اور اس لیے بنائی ہے کہ کافی عرصے سے لوگ پنجابی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن
حالات مختلف ہیں تاہم حالات بہتر ہوتے ہی فلم ریلیز کریں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے بڑی بیلنس فلم بنائی ہے بہت زیادہ پیسہ لگایا ہے، فلم کی کاسٹ میں صائمہ نور، مصطفیٰ قریشی،راشد محمود،اچھی خان،شفقت چیمہ،نغمہ بیگم،صائمہ سلیم،تبسم خان،آغا ماجد،سلیم البیلا سمیت دیگر شامل ہیں۔

سید نور اس فلم کے ذریعے دو نئے چہرے بھی انڈسٹری میں متعارف کرا رہے ہیں جن میں پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اور عبداللہ شامل ہیں۔

فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ رواں برس عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آج نون لیگ کو پیپلزپارٹی میں ضم ہوجاناچاہیے، زرتاج گل

آج نون لیگ کو پیپلزپارٹی میں ضم ہوجاناچاہیے، زرتاج گل

اسرائیل: 2ہزار سال پرانے بائبل کا نسخہ برآمد

اسرائیل: 2ہزار سال پرانے بائبل کا نسخہ برآمد