in

باڈی شیمنگ؟مہوش حیات نے واسع چوہدری کوآڑے ہاتھوں لےلیا

باڈی شیمنگ؟مہوش حیات نے واسع چوہدری کوآڑے ہاتھوں لےلیا

مہوش حیات نے ساتھی اداکار احمد علی بٹ کی جسمانی ساخت کا مذاق اڑانے پر ٹی وی میزبان واسع چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ ، واسع کی میزبانی میں ٹی وی شو ” گھبرانا منع ہے ” میں شریک تھیں جہاں پروگرام کے دوران فارمیٹ کے مطابق ان سے مختلف سوالات کیے جارہے تھے۔

پاکستان میں مقبول ترین تُرک ڈرامے ارطغرل کے حوالےسے واسع نے مہوش سے پوچھا کہ اگریہاں ایسا ڈرامہ بنایا جائے تو آپ ” ارطغرل غازی” کے کردارمیں کسے دیکھنا چاہیں گی؟ ۔

جواب میں مہوش نے ہمایوں سعید اورفہد مصطفیٰ کا نام لیا۔ رافع نے سوال کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے پوچھا کہ ارطغرل کے ساتھیوں ترگت اور بامسی کے کردارکون زیادہ بہترادا کرسکتا ہے؟ ۔

مہوش کی جانب سے احمد علی بٹ اور واسع چوہدری کا نام لینے پر رافع نےکہا ” یہیں رُک جائیں، احمد علی بٹ گھوڑے کے اوپراوروہ گھوڑا بھاگے بھی ” اس پراداکارہ نے کہا کہ آپ نے احمد علی بٹ کودیکھا نہیں ، وہ اب بہت فٹ ہوگئے ہیں۔ آپ میرے سامنے کسی کی جسمانی ساخت کے بارے میں کے بارے میں بات کرنا بند کریں۔

رافع نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں تو گھوڑے کی بات کر رہا ہوں، باڈی شیمنگ ؟ گھوڑا بچانا ہے میں نے؟ ایک تو یہ باڈی شیمنگ اگلا خود کچھ بھی بیچ لے۔

جواب میں مہوش نے واضح اندازمیں مزید کہا کہ آپ لوگ دوست ہیں لیکن یہ سب دوستوں میں کریں نا، جب آپ یہاں پر ایسی بات کریں گے توعوامی پلیٹ فارم پرلوگ ان باتوں کو سنیں گے اوروہ بھی ایسی بات کریں گے تو کون ذمہ دارہوگا؟ ۔

حال ہی میں حنا الطاف اور آغاعلی کے ” دی کپل شو” میں شریک اداکار ایمن خان کو بھی ساتھی اداکاراوں صبورعلی اور ماورہ حسین کو وزن بڑھانے کا مشورہ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کمنٹس پر ایمن خان کو باڈی شیمنگ کا الزام دیتےہوئے مختلف تبصرے کیےجس پر ایمن نے انسٹا اسٹوریز میں سخت جواب دیتے ہوئے لکھا ” سمجھ نہیں آتا لوگ چیزوں کو ذاتی طور پر کیوں لیتے اور منفی سوچ پھیلاتے ہیں۔ میری زندگی آپ کی ملکیت نہیں ، جب میں آپ کو کچھ نہیں کہہ سکتی تو آپ کو بھی مجھے کچھ کہنے کا حق نہیں ہے”۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عرشی خان کو بگ باس کے نئے سیزن میں بیٹے سمیت شرکت کی دعوت مل گئی 

عرشی خان کو بگ باس کے نئے سیزن میں بیٹے سمیت شرکت کی دعوت مل گئی 

یہ میرا آخری پیغام ہے اور۔۔ بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بند کر دیئے 

یہ میرا آخری پیغام ہے اور۔۔ بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بند کر دیئے