in

شوبز چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ثناء خان

شوبز چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ثناء خان

سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے کہا ہے کہ اُنہوں نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک طویل عرصے تک سوچا کیونکہ اُن کے لیے یہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔

ثناء خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ خود کو تبدیل کرنے سے ڈرو نہیں اور نہ ہی لوگوں کی تنقید سے پریشان ہو، بس یہ یاد رکھو کہ تمہارے لیے سب سے اہم تمہارا اللّہ ہے۔

ثناء خان نے پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ میں نے جب پہلی بار انسٹاگرام پر یہ تصویر دیکھی تھی تو میں بہت زیادہ روئی تھی، میرے لیے یہ تبدیلی اتنی آسان نہیں تھی، میں نے طویل عرصے تک خود کو بدلنے کے بارے میں سوچا تھا اور اس دوران شیطان نے میرے اندر ایک خوف بھی پیدا کردیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ اُس کے بعد میں نے خود اپنے لیے سالگرہ کے تحفے میں اسکارف خریدے اور جب میں نے اُسے پہنا تو مجھے ایک خوبصورت دُنیا دکھائی دی۔میری وہ تمام بہنیں، جو اللّہ تعالیٰ کی خاطر خود کو تبدیل کرنے کا سوچ رہی ہیں، وہ دیر نہ کریں اور قدم اُٹھالیں۔

اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی پسند تو عارضی ہے لیکن اللّہ تعالیٰ کی پسند ہمیشہ قائم رہنے والی ہے لہٰذا لوگوں کے بجائے اپنے رب کو خوش کریں، جو لوگ اپنی آخرت پر غور نہیں کر رہے، اُن سے گزارش ہے براہ کرم غور کریں، یہ آپ کی زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ ہوگا۔

آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ ہمیں ایک دوسرے کو سیدھا راستہ دِکھانے کا ذریعہ بنائے، آمین

گزشتہ سال شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔

 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا

امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا

ایم کیوایم پاکستان کاضمنی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی کامطالبہ

ایم کیوایم پاکستان کاضمنی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی کامطالبہ